Advertisement

برطانوی شاہی جوڑ ےکی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورآمد

Royal couple visited NCA lahore

شاہی جوڑالاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچاجہاں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نےان کا استقبال کیا۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نےشاہی جوڑے کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کھلاڑیوں سے متعارف کرایا اور پھر شاہی جوڑے نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

  اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑے کو تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کرایا گیا۔

Advertisement

شہزادی کیٹ مڈلٹن نےایس اوایس ولیج میں 2 بچوں کی سالگرہ میں شرکت کی اوراردو میں خطاب میں کہاکہ آپ سب کاشکریہ اور آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔

 واضح  رہے کہ شاہی جوڑا پاکستان کے پانچ روزہ  دورے پر ہےاس سلسلے میں شاہی جوڑا آج صبح  لاہور پہنچا تھا۔ جہاں ائیرپورٹ پر گورنراور وزیراعلی  پنجاب نےان کا شانداراستقبال کیا ۔

برطانیہ کے شہزادےولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداراورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنےملاقات بھی کی۔ ملاقات کےدوران شہزادہ ولیم کو زیتون کی لکڑی سے بنی روایتی چھڑی اور پینٹنگ جبکہ کیٹ میڈلٹن کوشال تحفےمیں دی۔

شاہی جوڑے کی لاہورآمد کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئےہیں،ائیرپورٹ سے گورنر ہاؤس سمیت بادشاہی مسجد، ایس اوایس ویلیج، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اورشوکت خانم اسپتال تک چھ ہزارسےزائد سکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔

گزشتہ روزبرطانوی شہزادہ ولیم اورکیٹ کاچترال میں بھی شاہی استقبال کیاگیا،شاہی مہمانوں کوروایتی چغہ،چترالی ٹوپی شال،اورشہزادی ڈیاناکےانیس سواکیانوےکےدورے کایادگاری البم بھی پیش کیاگیا۔

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے بروغل نیشل پارک اور بمبوریت کا بھی دورہ کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version