کراچی کے ساحل پرپولیو سے آگاہی کیلئے سائیکل ریلی کا انعقاد

کراچی کےساحل پرپولیوسےآگاہی کیلئےسائیکل ریلی انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق موذی مرض پولیوسےآگاہی کےلئےا کراچی کےساحل پرسائیکل ریلی کاانعقاد کیا گیا۔
سائیکل ریس میں سوسے زائد سائیکلسٹ نےموذی مرض کیخلاف شعوربیدار کرنے کے لئے حصہ لیا ۔
ریلی کےشرکا کہنا تھا کہ دنیا میں صرف پاکستان اورافغانستان ہی وہ ملک ہیں جواب تک اس موزی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ جبکہ پولیوکےقطرے نہ پلانے والے والدین سےدرخواست کرتےہوئےشرکا کا کہنا تھا کہ جووالدین افواہوں کی بنیاد پراپنے بچوں کوپولیوکے قطرے نہ پلا کرانکا امستقبل تباہ کررہے ہیں انہیں چاہیے کہ اب اپنے بچوں کامستقبل محفوظ بنائیں اورپولیوسے بچاوکے لئے ویکسین ضرور پلائیں۔
ریلی کےدوران شرکا نے اس عزم کا اظہاربھی کیاکہ ایک دن آئے گا پاکستان پولیوسے فری ہوجائے گا۔
واضح رہےکہ پاکستان میں رواں سال پولیوکےمجموعی کیسزکی تعداد 60 تک پہنچ چکی ہےجن میں خیبر پختونخواسےسب سےزیادہ 45 کیسزسامنےآئےہیں۔جبکہ صرف خیبرپختونخوا کےضلع بنوں سے 22 بچوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
جبکہ پنجاب،سندھ اوربلوچستان سےاب تک پانچ ،پانچ پولیوکیسزسامنے آئیں ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں پولیوکےبڑھتے کیسزسامنے آنےپر 21 اگست کووزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس بھی ہواتھا۔اجلاس کےدوران وزیراعظم نےپولیوکےکیسزسامنےآنےپرتشویش کا اظہارکیاتھاجب کہ عالمی ادارہ صحت،یونیسیف اوردیگر بین الاقوامی اداروں نےبھی پاکستان میں پولیوکے خاتمےکےلیےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News