Advertisement

حجام اور بیوٹی پارلرز ہوم سروس فراہم کرسکتے ہیں

عدالت عالیہ نے سندھ حکومت کو باربر شاپس کھولنے کے لیے نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب چھوٹی بڑی مارکیٹوں کو کھول دیا گیا ہے توحجام کی دکانیں کیوں بند ہیں ؟عید پرلوگ بال کیسے کٹوائیں گے؟

سندھ ہائی کورٹ میں سماعت پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے مؤقف اپنایا کہ بیوٹی پارلرز اور باربرز کی دکانیں بند رکھی جارہی ہیں کیونکہ کورونا پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے، حجام اور بیوٹی پارلرز ہوم سروس فراہم کرسکتے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئے کہ جب چھوٹی بڑی مارکیٹوں کو کھول دیا گیا تو حجام کی دکان کیوں بند ہیں؟ حجام کی دکانیں بند رکھی جارہی ہیں تو لوگ عید پر بال کیسے کٹوائیں گے؟عدالت نے ہدایت کی کہ حجام کی دکان کے لیے بھی ایس او پیز بنادیں اور عملدرآمد نہ ہو تو بند کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
Next Article
Exit mobile version