Advertisement

سوشل میڈیا اسٹار کو مفت کھانا مانگنا مہنگا پڑ گیا

ایک برطانوی سوشل میڈیا اسٹار کو  مفت کھانا مانگنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  انسٹاگرام پر 50 ہزار فالوورز  رکھنے والے  ایک برطانوی سوشل میڈیا اسٹار کو اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب مفت کھانے کے بدلے ریستوران کی تشہیر کی پیشکش کرنے پر ریستوران انتظامیہ نے انہیں پولیس اسٹیشن کا راستہ دکھا دیا۔

سوشل میڈیا اسٹار  کرسٹوفر جیسی اکثر و بیشتر مختلف کمپنیوں کی تشہیر کرتے رہتے ہیں۔

چند روز قبل انہوں نے فور لیگز نامی ایک ریستوران کو اپنے مطلوبہ کھانے کے بارے میں بتاتے ہوئے پیشکش کی کہ وہ  اگر انہیں مفت کھانا فراہم کریں تو وہ بدلے میں ان کے ریستوران کی تشہیر اپنے سوشل میڈیا پر کریں گے۔

ریستوران نے ان کی پیشکش پر رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ایڈریس بتایا کہ وہ وہاں سے اپنے پارسل پک کرلیں تاہم جب وہ  مطلوبہ جگہ پہنچے تو ریستوران کی جانب سے انہیں میسج کیا گیا کہ سامنے موجود پولیس اسٹیشن میں چلے جائیں اور خود کو ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کے خلاف جرم کا مرتکب قرار دے کر رپورٹ کریں۔

ریستوران انتظامیہ کی جانب سے  کرسٹوفر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version