گنج پن اور اس سے چھٹکارا

یہ حقیقت ہے کہ بالوں کی خوبصورتی تو ہم سب کو پسند ہوتی ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ بال ہی اصل خوبصورتی ہوتی ہیں۔
بالوں کوخوبصورت بنانے کے لئے ہر قسم کے نسخے، ٹوٹکے، دوائیں یہاں تک کہ سر کے اندر انجیکشن تک لگوا لیتے ہیں مگر پھر بھی بالوں کے معاملے میں مطمئن نہیں ہو ہوتے۔
روزمرہ کے استعمال کی وہ عام غزائیں بتا رہے ہیں جو آپ کو گنج پن کنٹرول کرنے اور بالوں کی نشوونما میں قدرتی طور پر اضافہ کرنے میں مدد دے سکتی ہیں:
گرین ٹی:
گرین ٹی میں Epigalloconchin Gallate نامی جز پایا جاتا ہے جوکہ بالوں کی حفاظت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے بالوں کی نشوونما بڑھتی ہے اور بالوں کے جھڑنےکو کنٹرول کرتی ہے۔
ناریل کا تیل:
اس میں ٹرائلیسیرائڈس (ایم سی ٹی)،لورک ایسڈ پایا جاتا ہے جو بالوں کو گرنے سے بچانے اورگنج پن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتاہے۔
پیاز:
پیاز میں کوسیرٹین نامی انزائمز، الفا 5 ریڈکٹیس اور آکسیڈیٹیو پائے جاتے ہیں جو بالوں کو جھڑنے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں۔
ہلدی:
ہلدی میں ایسے متحرک مرکبات پائے جاتے ہیں جو کرکومینوائڈز کہلاتے جو صحت کے ساتھ ساتھ بالوں کو بڑھانے میں آپ کی خاصی مدد کرسکتے ہیں مگر اعتدال سے استعمال کرنا مفید ہے۔
کدو کے بیج:
کدو میں آئرن، زنک، میگنیشیم، الفا -5 ریڈکٹیس اور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتے ہیں۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

