دن بھر بیٹھے رہنے سے آپ کون سی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے خبردار کردیا

آج کی تاریخ میں ہر شخص اپنا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتا ہے، چاہے وہ گھرر میں رہتا ہو یا پھر دفتر میں کام کرتا ہو ۔
گھروں میں رہنے والے افراد اپنا زیادہ تر وقت موبائل استعمال کرتے ہوئے گزارتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بیٹھنے کے عادی ہوجاتے ہیں اور چلنے پھرنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے۔
دوسری جانب دفتر میں کامزیادہ ہونے کی وجہ سے نوکری پیشہ شخص زیادہ چہل قدمی نہیں کرپاتا ہے جو کہ کافی حد تک نقصان دہ ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے انسان کتنی خطرناک بیماریون میں مبتلا ہوجاتا ہے۔
اس حوالے سے ایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس کے نتائج کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کا ایک بڑا حصہ بیٹھے رہ کر گزارنے سے فالج میں مبتلا ہونے کا خطرہ نسبتاً بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو دن میں 8 گھنٹے یا اس سے زیادہ عرصہ بیٹھ کر گزارتے ہیں ایسے افراد میں فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ان لوگوں کے مقابلے میں جو 4 گھنٹے سے کم بیٹھے ہیں اور روزانہ کم از کم دس منٹ ورزش کرتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیٹھے رہنے سے گلوکوز، لیپڈ میٹابولزم اور دوران خون کے نظام میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور جسم میں فاسد مادوں کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق صحت مند زندگی کے لئے بالغ افراد کو ہفتے میں ایک دفعہ کم از کم 150 منٹ تک ہلکی پھلکی کی ورزش کرنی چاہیے۔
اسکے علاوہ چند عام اثرات جو کہ بیٹھے رہنے کے باعث سامنے آتے ہیں جو کہ عام زندگی کے لئے بےحد خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
1۔ آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑجانا:
آنکوں کے گرد حلقے اور ان کا پھول جانا بہت زیادہ وقت ایک ایک پوزیشن میں بیٹھے رہنے کا نتیجہ ہوتا ہے۔
2۔ قبض کی شکایت ہوجانا:
اگر آپ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو آپ کا کھانا ہضم نہیں ہوگا بلکہ بیٹھے رہنے کی وجہ سے آپ کو قبض کی شکایت ہونے لگے گی۔
3۔ جوڑوں میں تکلیف:
ورزش سے جوڑوں کے امراض کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے، بالخصوص کم شدت کی ایروبک ورزشیں زیادہ مؤثر ہوتی ہیں لیکن اگر آپ بیٹھ کر اپنا زیادہ وقت گزارتے ہیؓ ہین تو آپ کو ضرور جوڑوں کے درد کی شکایر ہوسکتی ہے۔
4۔ موٹاپے کا شکار ہوجانا:
زیادہ وقت تک بیٹھے رہنے سے انسانی جسم میں چربی جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے جس سے انسان موٹاپے کا شکار ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

