موٹاپے کی اصل وجہ زیادہ کھانا نہیں ہے، تحقیق

دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار افراد اپنا وزن کم کرنے کی خاطر کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں لیکن موٹاپے کی اصل وجہ زیادہ کھانا نہیں ہے۔
اس حوالے سے حال ہی میں ایک تحقیق ہوئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ کھانے سے انسان موٹاپے کا شکار نہیں ہوتا ہے بلکہ غیر معیاری غذا اور پراسیس کاربوہائیڈریٹس کے انتخاب کو موٹاپے کی وجہ بنتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹاپے کی اصل وجہ ایسی غذاؤں کا زیادہ استعمال ہوتا ہے جو پراسیس اور بہت تیزی سے ہضم ہونے والے کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتی ہیں۔
تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ غیر معیاری غذا اور پراسیس کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں میٹابولزم میں تبدیلی رونما ہوتی ہے جو جسم میں چربی کو ذخیرہ کرتا ہے جو جسمانی وزنی اضافے کا باعث بنتی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پراسیس کاربوہائیڈریٹس کا زیادہ استعمال جسم میں انسولین کا اخراج بڑھاتا اور گلوکوز کا اخراج دباتا ہے۔
اس عمل کے باعث چربی کے خلیات کو زیادہ کیلوریز جمع کرنے کا سگنل ملتا ہے اور مسلز اور میٹابولک متحرک ٹشوز کے لیے دستیاب کیلوریز بہت کم ہوجاتی ہے اور وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

