Advertisement

گرتے ہوئے بالوں سے پریشان افراد کو کیا کرنا چاہیئے؟

بال انسانی شخصیت کا اہم جز ہے جو حسن کو چار چاند بھی لگاتا ہے جسے چودہویں کے چاند سے بھی تشبیح دی جاتی ہے۔

مرد یا خاتون کے لیے سر کے بال گر جانا ایک ڈراؤنے خواب کی حیثیت  رکھتا ہے اور خاص طور پر جب کسی مرد کو اپنے بالوں کے گرنے کا احساس ہوتا ہے تو اس کے اندر ایک بے چینی اور پریشانی پیدا ہوجاتی ہے، کانفیڈنس کی کمی ہو جاتی ہے۔ احساس کمتری بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

ایسی صورتحال میں خوفزدہ ہونے کے بجائے ہمت و ہوشیاری سے کام لیجیے اور اس مسئلہ سے نمٹنے کا سوچیں ورنہ تو بالوں کے گرنے کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔

1۔ نہانے سے پہلے سرسوں کے تیل کی مالش کریں یا رات کو سونے سے پہلے سرسوں کا تیل لگائیں اور صبح اٹھ کر بال شیمپو کریں۔

2۔ دو بڑے چمچ میتھی کے بیج رات بھر کیلئے بھگو دیں اور صبح اس کا لیپ بنا کر سر پر لگائیں اور پھر ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں۔

Advertisement

 3۔ بال 90فی صد پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے، اسی لئے ایسی غذائیں جن میں کم پروٹین ہو، بالوں کے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔ اسی لئے ایسی تازہ خوراک کا استعمال بڑھائیں، جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔

4۔ پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کھوپڑی پر لگانے سے دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور اس سے ”کولجین ٹشوز“کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

5۔ انڈے کا ماسک بھی بالوں کے گرنے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جس کی وجہ انڈوں میں پروٹین کی بھرپور مقدار ہے۔ انڈوں کے استعمال کے لیے ایک انڈے کو ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں مکس کریں، بالوں کو دھونے کے بعد اس پیسٹ کو بالوں پر لگا کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس دوران ٹوپی پہن لیں۔ جب وہ پیسٹ خشک اور جذب ہوجائے تو بالوں کو کسی کنڈیشنر سے دھولیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version