Advertisement

امتحانات میں اچھے نمبر لینے کا آسان طریقہ جان لیں

امتحانات میں اچھے نمبروں سے پاس ہونے کی خواہش کون نہیں کرتا ہے۔

امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنا اور اچھے نمبروں سے پاس ہوجانے کی خواہش ہر ایک کی ہوتی جس کے لئے کوشش اور محنت  کی جاتی ہے جس میں کچھ لوگ پاس ہوجاتے ہیں اور بعض لوگ فیل  یا صرف مناسب نمروں سے نتائج حاصل کرتے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو ایک راز کی بات بتائیں گے جو آپ کے لئے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بہتر ثابت ہوگی۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر طالب علم اچھی اور بہتر نیند کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں تو وہ زیادہ اچھے نمبر حاصل کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے ایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس میں 97 طالبعلموں کی نیند کی عادات کا جائزہ ان کے پہلے سمسٹر کے دوران لیا گیا۔

Advertisement

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن طالبعلموں کی نیند کا دورانیہ اور تسلسل مستحکم تھا، انہوں نے اوسطاً 3.66 جی پی اے مارکس حاصل کیے۔

اس کے مقابلے میں جن طالبعلموں کی نیند کا دورانیہ ہر رات یکساں نہیں تھا انہوں نے اوسطاً 3.21 مارکس حاصل کیے۔

اس حوالے سے محققین کا کہنا نے بتایا کہ ہر رات 7 سے 8 گھنٹے کی نیند مثالی ہے مگر ایسا نہیں کیا جاسکتا کہ ایک رات 4 گھنٹے تک سوئیں اور اگلی رات 12 گھنٹے، اس سے نیند کی کمی تلافی ممکن نہیں ہوتی۔

محققین نے مشورہ دیا کہ طالبعلم نیند کا شیڈول طے کریں اور سونے سے ایک گھنٹے قبل ڈیوائسز کا استعمال ترک کردیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version