Advertisement

سوتے ہوئے اچانک ٹانگوں میں تکلیف ہونا کس بات کی نشاندہی کرتا ہے؟

کئی لوگوں کو نس چڑھ جانا ٹانگوں اور پنڈلیوں میں کھنچاؤ اور درد محسوس ہونا ایسی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے رات کو سوتے وقت اچانک پنڈلیوں یا ٹانگوں میں اینٹھن ہوتی ہے اور کچھ وقت کیلئے شدید درد ہوتا ہے۔

وجوہات:

یہ تو مکمل طور پر واضح نہیں کہ اس کی وجوہات کیا ہیں مگر متعدد عناصر کی جانب اشارہ کیا جاتا ہے۔

اس درد کے ہونے کی ایک وجہ ایک ہی جگہ پر بیٹھے رہنے سے یا لمبے وقت تک ایک ہی پوزیشن پر کھڑے رہنا اور لمبے سفر میں پیدل چلنا شامل ہے۔

اس کے علاوہ جو لوگ دن بھر بیٹھے کام کرتے رہتے ہیں اور کسی بھی طرح کی ایکسرسائز یا جسمانی محنت بلکل نہیں کرتے اور کسی قسم کی جسمانی کاموں میں شامل نہیں ہوتے ہیں ایسے لوگوں کے اعصاب کمزور ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

 بلڈ سرکولیشن بہتر نہ ہونے کیوجہ سے ٹانگوں اور پنڈلیوں کی طرف دوران خون بہتر نہ ہونے کے باعث ٹانگیں سن ہونے لگتی ہیں اور ان میں کھنچاؤ درد اور اینٹھن ہونے لگتی ہے۔

علاوہ ازیں اچھی صحت بخش غذاؤں کے بجائے غیر صحت مند غذاؤں کا استعمال کرنا، پھل سبزیاں اور گوشت مچھلی کے بجائے فاسٹ فوڈ، جنک فوڈ کولڈڈرنکس معدہ سے بنی چیزیں کا استعمال بھی اس درد کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔

ریلیف کے لئے چند ٹپس:

سونے سے پہلے پنڈلی اور پیروں کو اسٹریچ کرنا اس مسئلے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

اگر آپ کو کبھی نیند میں اس تکلیف کا شکار ہوں تو پیروں کی انگلیاں جسم کی جانب موڑنا بھی کچھ ریلیف فراہم کرسکتا ہے۔

اگر مسلز میں سوجن کا سامنا ہو تو گرم کپڑا، مالش یا برف سے بھی مدد لی جاسکتی ہے اس کے علاوہ پیر کے تلوے پر سرسوں یا زیتون کے تیل کا مساج بھی اس درد کو بھگانے میں نہایت مفید ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آپ بھی دوسروں کا نام بھول جاتے ہیں؟ یہ عمل یاداشت میں بہتری لا سکتا ہے
سائنس کے مطابق کون سی غذائیں دماغ کے لیے بہترین ہیں؟
سائنسدانوں نے نمک اور پانی کی مدد سے ایک فعال انسانی دماغی خلیہ تیار کرلیا
بجپن میں تازہ پھلوں کا رس مستقبل میں کن امراض سے بچا سکتا ہے؟
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
اس عام سے نظر آنے والے گھوڑے نے ایک اہم عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version