لال بیگ کو اپنے کچن سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ طریقے آزمائیں

کوئی گھر ایسا نہیں ہوتا جہاں لال بیگ بسیرا نا کرتے ہوں اور کچن وہ جگہ ہوتی ہے جہاں اس مخلوق کی موجودگی گندگی کا احساس دلاتی ہے۔
اپنے کچن کو ان لال بیگوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہم آپ کو چند طریقے بتائیں گے۔
1۔ پانی اور سرکے کا مکسچر:
ایک کپ پانی میں ایک حصہ سفید سرکے لیں اور اچھی طرح ملالیں۔
اس مکسچر کو متاثرہ جگہوں پر اچھی طرح اسپرے کریں اور اس پانی کو بیسن کی نالی میں بہا دیں۔
اس طرح کچن کی صفائی بھی ہوجائے گی اور لال بیگ بھی سامنے نہیں آئیں گے۔
2۔ بیکنگ سوڈا اور لیموں:
تقریباً 1 لیٹر گرم پانی میں ایک چمچہ بیکنگ سوڈا اور لیموں کا عرق شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
اسے متاثرہ حصوں سمیت بیسن اور اس کے نیچے کی جگہ پر استعمال کریں۔
اس سے آپ کے کچن ک صفائی بھی ہوجائی گی اور لال بیگ و دیگر کیڑوں سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔
3۔ لیونڈر آئل:
لال بگ سے پریشان خواتین و حضرات اپنے کچن میں لیونڈر آئل کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔
4۔ نیم کا استعمال:
لال بیگوں کو اپنے کچھ سے دور رکھنے کے لئے نیم کے پتے اور اس کا تیل دونوں ہی فائدے مند ثابت ہوتے ہیں۔
اپنے کچن میں نیم کے پتے رکھیں اور صرف 3 روز میں آپ کے کچن سے لال بیگ کا صفایا ہوجائے گا۔
5۔ دار چینی:
دار چینی کا سفوف بنا کر اسے اپنے کچن کی متاثرہ جگہوں پر چھڑک دیں اور اس کا جادو دیکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

