Advertisement

اے سی چلانے سے بھی بجلی کا بل آدھا، مگر کیسے؟

آج کل کوئی امیر ہو یا غریب سبھی کو یہ بات کرتے سنا جا سکتا ہے کہ بجلی کا بل بہت زیادہ آیا ہے حالانکہ استعمال میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔

یہاں استعمال میں اضافے سے مراد یہ ہے کہ اگر کسی کے گھر میں ایک اے سی تھا تو اب بھی ایک ہی اے سی ہے لیکن بل اتنا آرہا ہے کہ سمجھ سے باہر ہے۔

اگر آپ بھی اسی پریشانی کا شکار ہیں تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے بل میں نمایاں کمی لائی جائے۔

سب سے پہلے آپ نے احتیاط کرنی ہے کہ گھر میں کوئی لائٹ یا بلب بلاوجہ جلا کر نہ چھوڑیں، بجلی کا استعمال دن میں کر لیں لیکن شام 7 بجے سے 10 تک نہ کریں۔

ہم میں اکثر لوگوں کی یہ سوچ ہے کہ اگر گھر میں عام بلب کا استعمال کریں گے تو بل کم آئے گا جبکہ یہ سوچ غلط ہے، اگر آپ بل میں کمی چاہتے ہیں تو گھر میں ایل ای ڈی لائٹس اور سیورز استعمال کریں۔

Advertisement

    اگر ہم بات کریں پیک آورز  کی تو یہ ہر شہر کے مختلف ہیں جیسے کراچی کے شام 7 سے رات 10 ہیں اور اسلام آباد میں 6 سے 10 یا 7 سے 11 ہیں۔

ان اوقات کار میں بھاری بجلی کے آلات کا استعمال نہ کریں تو بہتر ہے کیونکہ ایسا کرنے سے بل زیادہ آئے گا۔

اس کے علاوہ گرمیوں میں اے سی سے زیادہ چھت اور ٹیبل فین کا استعمال کریں۔

 اس کی قیمت 30 پیسے فی گھنٹہ ہے جبکہ اے سی 10 روپے فی گھنٹہ چلتا ہے۔

اگر آپ ایئر کنڈیشن چلانا چاہتے ہیں تو اسے 25 ڈگری پر محفوظ کر کے چلائیں اس سے بجلی کی کھپت میں بھی کمی آئے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version