کپڑے دھونے سے متعلق وہ غلطیاں جو اکثر لوگ کرتے ہیں

کپڑے دھونے سے متعلق چند چیزیں ایسی بھی ہیں جس کا ہمیں معلوم نہیں ہوتا، وہ غلطیاں کونسی ہیں آج ہم آپ کو اپنے اس آرٹیکل میں بتا رہے ہیں۔
1- ایک ہی دن میں ڈھیروں کپڑے دھونا
اکثر خواتین نے ہفتے یا اتوار کا دن کپڑے دھونے کے لیے مقرر کر رکھا ہوتا ہے اور اس میں پورے ہفتے کے ڈھیروں کپڑے جمع ہوجاتے ہیں۔
ایسی صورتحال میں اگر خواتین میلے کپڑوں کے انبار سے بچنا چاہتی ہیں تو روزانہ یا ایک دن چھوڑ کے تھوڑا وقت نکال کر تھوڑے تھوڑے کپڑے دھولیں تو کپڑوں کے پہاڑ جیسے انبار سے بچا جا سکتا ہے۔
2. واشنگ مشین کو صاف نہ رکھنا
کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے کپڑے دھوئیں ہوں اور اس کے باوجودان میں عجیب بو آ رہی ہو؟ ایسا واشنگ مشین صاف نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لہٰذا اپنی واشنگ کو ایک بار اچھی طرح دھو لیں تا کہ اگلی بار کپڑوں سے بدبو نہ آئے۔
3. کپڑوں کو مشین میں زیادہ دیر تک چھوڑ دینا
ہم بعض اوقات واشنگ مشین میں موجود کپڑوں کو رکھ کر بھول جاتے ہیں۔ انہیں زیادہ دن چھوڑنا نہ صرف غیر صحت مند ہے بلکہ انہیں دھونے کے مقصد کو بھی خراب کر دیتا ہے۔
خیال رکھیں کہ کپڑے چند دیر کے لیے واشنگ مشین میں رکھیں اس کے بعد انہیں فوراً نکال کر سوکھنے کے لیے لٹکا دیں۔
4- بہت زیادہ یا بہت کم ڈٹرجنٹ کا استعمال
کپڑے دھونے کے لیے کتنا ڈٹرجنٹ پاؤڈر (سرف) استعمال کرتے ہیں؟ بعض اوقات ، ہم بہت زیادہ تو کبھی بہت کم ڈٹرجنٹ پاؤڈر (سرف) استعمال کرتے ہیں اور اس کی صحیح مقدار کا بہت سی خواتین کو معلوم نہیں ہوتا۔
یاد رکھیں کہ سرف (ڈٹرجنٹ پاؤڈر) کی مناسب مقدار ہی کپڑوں کو اچھا اور صاف بناتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

