کیا کچا لہسن کھانا صحت کے لیے مضر ہے؟ ماہرین کیا کہتے ہیں

کیا کچا لہسن کھانا صحت کے لیے مضر ہے؟ ماہرین کیا کہتے ہیں
لہسن ایک نہایت صحت بخش سبزی ہے اس میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناکر کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
لہسن کے بغیر بہت سے نمکین پکوان کا تصور ناممکن ہے اسے کھانوں میں ذائقہ اور صحت کے لیے تو استعممال کیا جاتا ہی ہے تاہم اسے کچا کھانا بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے تاہم جس طرح ہر ایک شے کو اعتدال میں رہ کر استعمال کرنا ضروری ہے اسی طرح لہسن کو بھی زائد مقدار میں استعمال کرنا صحت کے لیے مضر ہے، یہاں پر لہسن کے زائد استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔
منہ کی ناگوارمہک
لہسن منہ میں ناگوار مہک کا سبب بنتا ہے اس کی وجہ اس میں موجود سلفر ہے جو ایک خاص بو رکھتا ہے۔ لیکن یہ عارضی ضمنی اثر ہے۔
نظام ہاضمہ کے مسائل
لہسن میں ایک خاص قسم کا کارب موجود ہوتا ہے جسے فرکٹینس کہاجاتا ہے جو کچھ ہاضمہ کے مسائل کو جنم دے سکتا ہے جیسے گیس، اپھارہ اور پیٹ میں درد۔
معدے میں جلن
ایسڈ ریفلکس اور سینے میں جلن ہونا لہسن کا سب سے عام ضمنی اثر ہے اس میں ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو معدے کی اندرونی سطح کو متاثر کرتے ہیں جس سے یہ مسائل سامنے آتے ہیں۔
خون کے بہاؤ میں اضافہ
ایسے تمام افراد جن میں خون پتلا ہونے یا خون بہنے کی شکایت ہوتو وہ لہسن کو کھانے سے گریز کریں کیونکہ لہسن میں ایسے اجزء پائے جاتے ہیں جو خون کو پتلا کرتے ہیں۔
جسم کی ناگوار مہک
پیاز اور لہسن جیسی غذاؤں میں سلفیورک ایسڈ کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو پسینے کی بو کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس طرح جسم کی ناگوار مہک کی وجہ بنتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/08/688475/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/08/688475/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

