Advertisement

یہ نئی دوا برے کولیسٹرول کو 65 فیصد تک کم کر سکتی ہے

کولیسٹرول

جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!!!

کولیسٹرول کی سطح اگرخون میں بڑھ جائے تو یہ امراض قلب کا سبب بن سکتی ہے تاہم حال ہی میں ماہرین ادویاں ساز نے ایک ایسی دوا تیار کی ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو 65 فیصد تک کم کر کے امراض قلب کے خطرے کو کئی گنا کم کر سکتی ہے۔

میوالاپلن نامی اس دوا نے اپنی پہلی انسانی آزمائش میں شریانوں کو بند کرنے والے کولیسٹرول لے جانے والے پروٹین کو متاثر کن حد تک کم کیا۔

واضح رہے کہ اس تحقیق کی مالی اعانت فارماسیوٹیکل کے ڈویلپر ایلی للی نے کی ہے، جبکہ اس تحقیق میں دل کی بیماری سے منسلک لائپو پروٹین کو کم کرنے کا ایک طریقہ کی تلاش کیا گیا ہے جو عالمی سطح پر موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

لیپڈ جسے لائپو پروٹین بھی کہاجاتا ہے یہ آدھا پروٹین اور آدھی چربی پر مشتمل ہوتا ہے  یہ خون کے ذریعے تمام جسم تک کولیسٹرول کو لے جاتا ہے۔ ہمارے خلیات کو بہت سے اہم کاموں کے لیے کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے خلیوں کی سطح کی تیاری، وٹامن ڈی پیدا کرنا اور ہارمونز بنانا شامل ہیں۔

تاہم لائپوپروٹین ان مالیکیولز میں سب سے زیادہ چپچپا ہوتا ہے اگر خون میں اس کی سطح بڑھ جائے تو یہ خون کی شریانوں کو تنگ کر سکتا ہے اور سابقہ کئی مطالعات نے اس مالیکیول کوامراض قلب، خراب خون کی گردش اور فالج سے منسلک قرار دیا ہے۔

Advertisement

یہ مالیکیول جب ایک بار بن جاتا جاتا تو اسے کم کرنا قدرے مشکل ثابت ہوتا اور اس کے لیے غذائی عادات میں تبدیلی اور ورزش کا سہارا لیا جاتا ہے تاہم ادویات اسے کم کرنے میں کافی کارگر ثابت ہوتی ہیں۔

موناش ہیلتھ کارڈیالوجسٹ سٹیفن نکولس اور ان کے ساتھیوں نے اپنے مقالے میں اس نئی دوا کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا، کہ یہ منہ سے لے جانی پہلی دوا ہے جو خاص طور پرلائپو پروٹین کی تشکیل میں خلل ڈال کر اسے کم کرنے کے لیے تیارکی گئی ہے۔

ایک بے ترتیب، ڈبل بلائنڈ فارماسیوٹیکل ٹرائل میں، نکولس اور ان کی ٹیم نے 114 رضاکاروں جن کی عمریں 18 سے 69 برس کے درمیان تھی پر میوالاپلن کے اثر کا جائزہ لیا۔

مطالعہ کے ابتدا میں 55 صحت مند شرکاء کو 1 ملی گرام سے 800 ملی گرام یا پلیسبو کی حد میں میوالاپلن کی صرف ایک خوراک دی گئی۔

جبکہ دوسرا گروپ جس میں 59 صحت مند شرکاء شامل تھے، تاہم ان میں ایل پی اے کی سطح زیادہ تھی 30 ملی گرام کی زبانی خوراک، یا 800 ملی گرام تک کی خوراکیں دی گئیں۔

پہلی خوراک کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر خون میں ایل پی اے کے پلازما کی سطح کم ہوگئی واضح رہے کہ کمی کی مقدار خوراک پر منحصر ہے۔

Advertisement

آخری دوائی لینے کے بعد کم ہونے والی ایل پی (اے) کی سطح  50 دن کے بعد بھی اتنی رہی جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس نے کسی بھی دوسری چربی کی سطح کو تبدیل نہیں کیا تاہم کچھ شرکاء کو کم دورانئے کے ضمنی اثرات کا سامنا کرنا پڑا جیسے سر درد، کمر میں درد اور تھکاوٹ، متلی اور اسہال اور انہیں فوراً ہی حل کر دیا گیا۔

دوا کی افادیت کا ایک نہایت چھوٹے ٹرائل میں جائزہ لیا گیا تاہم اس کی مجموعی افادیت کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/08/794834/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/08/794834/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version