اگر آپ چینی کھانا چھوڑ دیں تو جسم کا ردعمل کیا ہوگا؟

اگر آپ چینی کھانا چھوڑ دیں تو جسم کا ردعمل کیا ہوگا؟
چینی سے تیار کیے جانے والے میٹھے پکوان اور میٹھائیوں کے بغیر کوئی بھی تہوار یا خوشی کی تقریب تقریباً ناممکن سی لگتی ہے یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی شخص چینی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔
درحقیقت، انسانی دماغ، بہت سے میٹابولک اور کچھ اہم علمی اور اندرونی افعال کے لیے چینی بطور ایندھن کام کرتی ہے اور فوری توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد روزانہ کی تجویز کردہ مقدار سے کم از کم تین گنا زیادہ چینی کھاتے ہیں۔ اگر آپ چینی سے تیار کھانے اور مشروبات کو مکمل ترک کر دیتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کے لیے بہتر ہے کیونکہ جسم کو درکار چینی کی مقدار مختلف پھلوں اور سبزیوں سے بھی حاصل ہوجاتی ہے۔
اگر آپ چینی کھانا چھوڑ دیتے ہیں تو اس طرح چینی کے زائد استعمال سے دماغ میں ہونے والی خرابی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ غذائی شکر کو کم کرنے سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔
جب آپ چینی کھانا چھوڑ دیتے ہیں آپ کا وزن اعتدال میں رہتا ہے، خون میں چینی کی سطح توازن میں رہتی ہے، دل کی صحت بہتر ہوتی ہے، منہ کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے ساتھ ہی ڈپریشن کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے، چینی کا استعمال ترک کرنا آپ کی جلد کو عمر رسیدگی کے اثرات سے بچاتا ہے، ایکنی اور دوسرے جلدی مسائل سے نجات ملتی ہے جگر کے امراض کا خطرہ کم ہونے لگتا ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ ضروری نہیں کہ آپ شوگر کو مکمل طور پر چھوڑ دیں۔ ہر دن شامل چینی کی ایک محدود مقدار ٹھیک ہے۔ اپنے شوگر کی مقدار کو منظم کرنے کے لیے ماہر غذائیت سے رابطہ کریں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/09/434255/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/09/434255/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

