زیادہ نیند لینے والے بچوں میں سیکھنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے، تحقیق

زیادہ نیند لینے والے بچوں میں سیکھنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے، تحقیق
یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق جو بچے کثرت سے نیند لیتے ہیں ان میں ذخیرہ الفاظ کم اور علمی صلاحیتیں کمزور ہوتی ہیں جبکہ اس کے برعکس کم نیند والے بچے نیند کے دوران معلومات کو زیادہ مستحکم کرنے میں موثر ہوتے ہیں۔
یہ مسئلہ عالمی سطح پر والدین کے لیے ایک عام تشویش کا باعث ہے، جو اکثر اپنے بچوں کی نیند کے دورانیے کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔
اس تحقیق کے مرکزی محقق ڈاکٹر تیوڈورا گلیگا کا کہنا ہے کہ بچوں کی نیند کے حوالے سے والدین اکثر پریشان رہتے ہیں کہ ان بچے اپنی عمر کے حساب سے کم نیند لیتے ہیں یا بہت زیادہ یا دیر تک سوتے ہیں۔ لیکن ہماری تحقیق کے مطابق بچہ کتنی بار اور کتنی دیر تک سوتا ہے اس کی انفرادی علمی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔ کچھ نیند کے دوران معلومات کو مستحکم کرنے میں زیادہ کارآمد ہوتے ہیں، اس لیے وہ کم سوتے ہیں۔ کم ذخیرہ الفاظ والے بچے یا ایگزیکٹو فنکشن کی پیمائش میں کم اسکور والے بچے زیادہ اور کثرت سے نیند لیتے ہیں۔
تاہم تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان بچوں کی نیندیں کم کرنے سے دماغی نشوونما میں بہتری نہیں آئے گی اور انہیں جتنی بار اور جتنی دیر تک ضرورت ہو سونے کی اجازت ہونی چاہیے۔
تحقیقی ٹیم نے اس مطالعے کے لیے 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران آٹھ ماہ سے تین سال کے درمیان کی عمر کے 463 شیر خوار بچوں کی نیند کا جائزہ لیا اوروالدین سے ان کے بچوں کے سونے کے انداز، کسی کام پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت، معلومات کو ان کی یادداشت میں رکھنے اور ان الفاظ کی تعداد کے بارے میں سروے کیا۔
تحقیق کے نتائج حیران کن تھے کیونکہ عام طور پر زیادہ نیند لینے والے بچوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر کو صحت مند تصور کیا جاتا ہے تاہم یہاں پر کم نیند لینے والے بچوں کی علمی کارکردگی زیادہ بہتر تھی بہ نسبت زیادہ نیند لینے والے بچوں کے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/09/627213/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/09/627213/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

