Advertisement

رونے کے ان اہم فائدوں کو بھی جان لیں

رونے

رونے کے ان اہم فائدوں کو بھی جان لیں

کہتے ہیں کہ گانا اور رونا تو سب کو ہی آتا ہے، لیکن یہ ایک ایسی عادت ہے جو کچھ لوگوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ لوگ اس وقت روتے ہیں جب وہ خوش ہوتے ہیں، غمگین ہوتے ہیں، ناراض ہوتے ہیں یا مایوس ہوتے ہیں۔
تاہم یہاں پر رونے کی افادیت پر بات کی جارہی ہے آپ نے اکثر یہ بات محسوس کی ہو گی کہ جب بھی آپ روتے ہیں وجہ کوئی بھی اور آنسو بہتے ہیں توکچھ لمحوں بعد ایک سکون کا احساس ہوتا ہے اور لگتا ہے کہ دل کا کوئی بوجھ کم ہو گیا ہے۔

 اب یہ بات سائنس سے بھی ثابت ہو چکی ہے کہ رونے سے جہاں ایک طرف آپ بے چینی اور ضطراب کی کیفیات سے نکل کر ذہنی اورجذ باتی طور پر بہتر محسوس کرتے ہیں تو دوسری طرف اس کے بے تحاشہ غیر یقینی جسمانی فائدے بھی ہیں ۔ البتہ کثرت سے رونا ڈپریشن ،مایوسی اور دیگر دذہنی عارضوں کی جانب اشارہ کرتا ہے جبکہ کسی بیماری کے بغیر کبھی کبھار رونا ایک صحت مند ردعمل ہے ۔

رونے سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں کیا ہوتا ہے؟

فلم دیکھتے وقت،  گھر یا کام کی زیادتی کے موقعے پر، اور یہاں تک کہ شادی یا بچے کی پیدائش کے خوشی  سے بھرے لمحوں میں آنسو بہنے لگتے ہیں۔

Advertisement

رونا تناؤ کو دور کرتا ہے

انسان جذبات کی وجہ رونے والی واحد مخلوق ہے لیکن سائنس دان ابھی تک یہ نہیں جانتے کہ رونے کا جسمانی عمل ہمارے احساسات سے کیسے جڑا ہوا ہے۔ جب ہم اداس ہوتے ہیں (اور کبھی کبھی خوش ہوتے ہیں) تو ہم کیوں روتے ہیں؟ رونا پریشان محسوس کرنے کے جسمانی تناؤ کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پٹسبرگ یونیورسٹی میں نفسیات کی اسسٹنٹ پروفیسر لارین بائلسما، پی ایچ ڈی کہتی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ رونا جسمانی جوش کے عروج کے فوراً بعد شروع ہوتا ہے کیونکہ ہمدردانہ سرگرمیاں کم ہونے لگتی ہیں اور پیراسیمپیتھٹک سرگرمی بڑھ جاتی ہے، جس سے جسم کو ہومیوسٹاسس میں واپس لانے میں مدد ملتی ہے۔

رونے سے مزاج بہتر ہوتا ہے

رونے کے بعد آپ بہتر محسوس کرتے ہیں اس  کی وجہ یہ ہے کہ رونا تناؤ کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ رونے سے لوگوں کو بہتر محسوس ہوتا ہے اور مزاج  کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/09/633962/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/09/633962/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version