Advertisement

ماہرین نے ٹوتھ برش کو جراثیم سے پاک رکھنے کا آسان سا طریقہ بتادیا

ٹوتھ برش

ماہرین نے ٹوتھ برش کو جراثیم سے پاک رکھنے کا آسان سا طریقہ بتادیا

منہ کی صحت و صفائی آپ کی مجموعی صحت  کی ضامن ہے اسی لیے ماہرین صحت دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ٹوتھ برش دانتوں کی صفائی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لیے اس ٹول کا صاف ہونا نہایت ضروری ہے کیونکہ اگر یہ صاف اور جراثیم سے پاک ہوگا تب ہی یہ دانتوں کی صحت و صفائی کام بہتر طریقے سے انجام دے سکے گا۔

ڈاکٹر ایلی فلپس جو کہ آسٹن، ٹیکساس میں مقیم ایک ماہر ڈینٹسٹ ہیں کے مطابق آپ کا ٹوتھ برش منہ کی صحت کو متاثر کرنے والے کئی بیکٹریا کی پناہ گاہ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ٹوتھ برش کے حوالے سے یہ بات جانتے ہیں کہ معمولی سا دکھائی دینے والا یہ برش منہ کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اکثر لوگ گھر کو جراثیم سے پاک کرنے لیے کئی طرح جتن کرتے ہیں لیکن ٹوتھ برش کو بھول جاتے ہیں جبکہ اس پر گھر کی دیگر جگہوں کی نسبت زیادہ جراثیم پائے جاتےہیں۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ منہ اور لعاب میں بھی کئی طرح کے انزائم اور بیکٹریا موجود ہوتے ہیں تاہم برش کرنے کے بعد یہ جراثیم برش میں منتقل ہوجاتے ہیں اور باتھ روم کا مرطوب ماحول اور برش کے گیلے ریشے ان کی افزائش کے لیے ساز گار ماحول پیدا کرتے ہیں۔

اکثر لوگ نہاتے ہوئے برش کرتے ہیں اس طرح ٹوتھ پیسٹ باتھ روم کے فرش کی سطح کو سلپ ہونے والا بنا سکتا جبکہ الیکٹرک ٹوتھ پیست کو بہتے ہوئے پانی سے نہیں دھویا جاسکتا۔ تاہم کچھ احتیاط کے ساتھ ٹوتھ برش کو بیت الخلا کے قریب رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے جیسے ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد ہمیشہ ڈھکن بند کر کے فلش کریں لیکن ٹوائلٹ کھلا ہوا ہے تو پھر ٹوتھ برش کو بیت خلا سے باہر رکھیں۔

Advertisement

اگرچہ آپ ٹوتھ برش کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے ابال نہیں سکتے، لیکن استعمال کے بعد اسے خشک ضرور کریں۔ منہ کی حفظان صحت کو برقرار رکھنے اور دن میں دو بار برش کرنے کے لیے علحیدہ یعنی دو ٹوتھ برش ضرور رکھیں۔

ڈاکٹر ایلی فلپس کے مطابق شام کے وقت ایک ٹوتھ برش اور صبح کے وقت دوسرا ٹوتھ برش استعمال کریں، اس طرح آپ کے پاس دونوں ٹوتھ برش کے استعمال میں 24 گھنٹے کا وقت درکار ہوگا۔

لیکن ایسے افراد جو صرف ایک ٹوتھ برش استعمال کرتے ہیں، امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن اسے ہر تین سے چھ ماہ بعد معیاری ٹوتھ برش سے تبدیل کرنے کا مشورہ دیتی ہے، جب کہ کچھ ماہرین ٹوتھ برش کو صاف کرنے کے لیے برسلز کو اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش میں 30 سیکنڈ تک بھگونے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔

روان برس کے آغاز کے ساتھ ماہر دندان ساز نے عام ٹوتھ برش کے بجائے الیکٹرک ٹوتھ برش کے استعمال کامشورہ دیا ہے کیونکہ اس کے ساتھ کئی ٹوپ جس میں ریشے موجود ہوتے ہیں آتے ہیں اس طرح خراجات میں کمی لائی جاسکتی ہے تاہم گھر میں موجود اجزاء سے دانت صاف کرنا جس میں فلورائیڈ موجود نہ ہو آپ کے دانتوں کے لیے نقصان کا باعث بن سکتاہے لہذا اس سے گریز کیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/190696/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/190696/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version