Advertisement

دانتوں اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے یہ عام سی عادت اپنائیں

مسوڑھوں

دانتوں اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے یہ عام سی عادت اپنائیں

منہ کی صحت سے جڑی ہے آپ کی مجموعی صحت، اسی لیے کہا جاتا ہے دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت و صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ آپ کئی امراض سے محفوظ رہ سکیں تاہم ایک تحقیق کے مطابق  کیلوریز میں کمی مسوڑھوں کی بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

دنیا بھر میں مسوڑھوں کی بیماریوں کی کئی اقسام ہیں جو منہ صحت کو متاثر کر کے کئی جسمانی امراض کا سبب بنتی ہے۔

کنگز کالج لندن میں دندان سازی، اورل اور کرینیو فیشل سائنسز کی فیکلٹی میں پیریڈونٹولوجی کے پروفیسرلوئیگی نیبالی کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کے لیے 500 سے 1300 کیلوریز فی دن کم کرنے سے مسوڑھوں کی بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

کنگز کالج لندن کے محققین نے معمول کی خوراک کے مقابلے کیلوریز کو محدود کرنے کے فوائد کو سمجھنے کے لیے انسانوں اور جانوروں دونوں پر کیے گئے متعدد مطالعات کے نتائج کا تجزیہ کیا۔

Advertisement

ٹیم نے اس بات کا تعین کیا کہ کیلوری کی مقدار کو محدود کرنے سے پیریڈونٹائٹس کی عام اور سنگین علامات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

واضح رہے کہ پیریڈونٹائٹس مسوڑھوں کا ایک سنگین انفیکشن ہے جو دانتوں کے ارد گرد نرم بافتوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ دانتوں کو سہارا دینے والی ہڈی کو کمزور کرکے دانتوں کو ڈھیلا کردیتا ہے جس سے یہ  اپنی جگہ چھوڑ دیتے ہیں اور گرنے لگتے ہیں ساتھ ہی یہ دل اور پھیپھڑوں کی امرض کے خطروں کو بھی بڑھا دیتا ہے۔ یہ بیماری 30 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تقریبا نصف امریکیوں کو متاثر کرتی ہے۔

  اگر آپ اپنے دانتوں کی سفیدی کو برقرار رکھنا اور مسوڑھوں کی بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو کیلوریز کو کم کریں۔ محققین کا کہنا ہے کہ کیلوریزکرنے کے علاوہ دیگر طریقے بھی ہیں اس ضمن میں کارگر ثابت ہوتے ہیں۔

یہ مرض عام طور پر منہ کی صحت وصفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے جنم لیتا ہے جسے روزانہ دانتوں کو برش کرنے اور فلاس کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔

محققین کے مطابق جسم کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب غذائیت کو غذا میں شامل رکھنے اور ماضی میں صحت و صفائی کا خیال نہ رکھنے والی غلطیوں کو نہ دہرانے سے اس مرض سے بچا جاسکتا ہے۔

Advertisement

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جسم اور دماغ دونوں اس طر ح  بنائے گئے ہیں اگر ان پر منفی اثرات مرتب کرنے والے عوامل کو دور کر دیا جائے تو یہ خود کو ٹھیک ہوسکتے ہیں۔

ہر ایک دن میں تین متوازن کھانے کھانے کی کوشش کریں، اپنے کھانے میں الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے بجائے صحت بخش غذا کا انتخاب کریں کیونکہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ  میں اکثر چینی اور ٹرانس فیٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہےجو جسمانی صحت کے ساتھ منہ کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/303458/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/303458/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version