Advertisement

وزن میں فوری کمی کے لیے ان آزمودہ گھریلو طریقوں کو اپنائیں

وزن

وزن میں فوری کمی کے لیے ان آزمودہ گھریلو طریقوں کو اپنائیں

موٹاپا بذات خود کوئی بیماری نہیں ہے تاہم یہ کئی امراض کی بنیادی وجہ ضرور ہے دنیا کی بڑی آبادی موٹاپے اور وزن کو کم کرنے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتی ہے، اور یہ کسی حد تک کام بھی کرتے ہیں۔

وزن میں اضافہ اور پیٹ پر جمی ضدی چربی سے نجات کچھ لوگوں کے لیے اتنی آسان نہیں ہے۔ ایک بار جب آپ کا وزن بڑھ جاتا ہے، تو ان تمام پاؤنڈز کو کم کرنا اور اپنے سابقہ وزن پر واپس آنا مشکل ہو جاتا ہے۔ وزن میں اضافہ آپ کی صحت کے لیے کئی طرح سے پریشانی کا سبب بن سکتا کیونکہ یہ سستی کا باعث بنتا ہے، جلد کو متاثر کرتا ہے اور طویل عرصے تک اگر وزن کو کم نہ کیا جائے تو قلب کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد اپنے وزن ایک حد میں رکھنے کی کوشش کرتی ہے لیکن پھر بھی کسی وجہ وہ یہ ہدف قائم نہیں رکھ پاتے اور وزن بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح مارننگ شو میں فوری وزن میں کمی کے حوالے سے جب سوال کیا گیاتو معروف ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل نے فوری وزن کم کرنے کے حوالے چند نہایت آسان اور کار آمد طریقے بتائے جو وزن کم کرنے میں بے مثال ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر ام راحیل کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے کھانے کے حصے کو کنٹرول کریں۔ اس کے علاوہ روزانہ صبح ناشتے میں تخم ملنگا دہی میں ملا کر استعمال کریں۔ انہوں نے گریپ فروٹ یعنی چکوترہ کے رس میں سیب کے سرکے کو ملا کر پینے کا بھی مشورہ دیا۔ جبکہ انہوں نے دوپہر کے کھانے میں ایک ایسے سوپ کو شامل کرنے کو کہا جسے صرف سبزیوں سے تیار کیا گیا ہو۔

ام راحیل کے نزیک ان طریقوں پر عمل کر کے آپ وزن کو فوری کم کرسکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/314036/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/314036/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version