دماغی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے دوران کام یہ 5 اسنیکس ضرور استعمال کریں

دماغی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے دوران کام یہ 5 اسنیکس ضرور استعمال کریں
دنیا کی ایک بڑی آبادی دفاتر میں ملازمت کرتی ہے اور ایسی صورت میں صبح اور دوپہر کے کھانے کے ساتھ کام کے دوران کچھ غذائیں جنہیں بطور اسنیکس استعمال کیاجاتا ہے ضروری ہوتی ہیں تاکہ کام کے دوران آپ کی توجہ مرکوز رہے۔
سارہ ہیکلر، جو کہ نارتھ کیرولینا کے ریلے میں این ٹل نیوٹریشن گروپ کی ماہر غذائیت ہیں کا کہنا ہے کہ کام کے دوران دماغ کو تیز اور چاک و چو پند رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے ناشتے کا انتخاب کیا جائے جو بہتر غذائی اجزاء کا توازن فراہم کرتے ہوں، جیسے پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس، صحت مند چکنائیاں اور پروٹین۔
غذائیت کے ماہرین کے مطابق خالی کیلوریز جیسے کینڈی، ایک کپ کافی یا شوگری کاربوہائیڈریٹ سے بھرے ناشتے کے بجائے دماغ کو فائدہ پہچانے والے اسنیکس کا انتخاب کریں۔ یہاں پر دوران کام دماغی استعداد کو بڑھانے والی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جسے کھانے سے آپ اپنا کام بہتر انداز سے کر سکیں گے۔
دہی
زیادہ تر دفاتر میں فریج موجود ہوتا ہے اور دہی کا انتخاب صحت مند رہنے کا ایک آسان سا طریقہ ہے۔ ماہرین کے مطابق دہی میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کے پیٹ کو بھرنے کے ساتھ توانائی کی مستقل فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔
جبکہ اس کی غذائیت اور ذائقہ کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس میں بلیو بیریز، اسٹرابیری یا دوسرے پھل شامل کیے جاسکتے ہیں۔اس سے آپ کے علمی افعال میں بہتری آسکتی ہے۔
گری دار میوے اور بیج
ماہرین کے مطابق بادام، اخروٹ اور کدو کے بیج اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
اس قسم کے اسنیکس آپ کی ڈیسک کی دراز یا ہینڈ بیگ میں ضرور ہونے چاہئے۔ اور آپ اسے چلتے پھرتے کھا سکتے ہیں ۔
سبزیوں کے ساتھ ہمس
ہمس پروٹین اور صحت مند چکنائی کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ ایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور اسنیکس کے طور پر ہمس کو گاجر، کھیرے، یا کالی مرچ کے ساتھ استعمال کریں۔
ہول گرین کریکر اور پنیر
دوران کام ناشتے کا وقفہ لینے سے آپ دوباہ تازہ دم ہوسکتے ہیں خاص طور پر جب آپ کا ناشتہ غذائی فوائد کا بہترین امتزاج پیش کرتا ہو۔
ہول گرین کریکر پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ اور پنیر پروٹین اور صحت مند چکنائی فراہم کرتا ہے۔ اس ناشتے کے انتخاب کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ کریکر اور پنیر کی مختلف اقسام کو مکس اور میچ کرکے کھا سکتے ہیں۔
سیب اور مونگ پھلی کا مکھن
ورچوئل ٹیچنگ کچن کی مالک اور نیو جرسی میں مقیم جولی لوپیز کا کہنا ہے کہ ایک صحت بخش اسنیکس میں کاربوہائیڈریٹ، صحت مند چکنائی، پروٹین اور فائبر کا درست توازن ہونا ضروری ہے، یہ تمام اجزاء آپ کو سیب اور مونگ پھلی کے مکھن سے مل سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ دفتر میں ان اسنیکس کو استعمال کر کے دماغی ارتکاز کو بہتر بنائیں۔
بہتر اسنیکس کا انتخاب کرنے سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح دن بھر پھل اور سبزیاں کھانے سے دماغی طاقت، مزاج میں بہتری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایک بہتر اسنیک پلان بنانے کے علاوہ، دن بھر میں کافی مقدار میں پانی پیئیں۔ پانی کی کمی کام پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اسنیکنگ کے بعد سستی محسوس ہونے سے بچنے کے لیے کھانے کی مقدار کو کنٹرول میں رکھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/391619/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/391619/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

