چاول کھانے کا درست وقت بھی جان لیں

چاول کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی
بچے ہو یا بڑے چاول شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ وہ اناج ہے جو دنیا بھرمیں گندم کے بعد سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے چاول نہ صرف ایک سستا اور قابل رسائی اناج ہے بلکہ نرم اور ذائقہ دار ہونے کی بنا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
چاول کی کئی اقسام ہیں تاہم سفید اور بھورے جسے براؤن رائس کہاجاتا ہے بازار میں عام دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ چاول مختلف قسم کے رنگوں، ساخت اور سائز میں اگتا ہے اور ہر ایک منفرد ذائقہ اور صحت کے مختلف فوائد رکھتا ہے۔ چاول کی دیگر اقسام میں بلیک رائس، وائلڈ رائس اور بھورے چاول شامل ہیں۔
سفید چاول پکانے پر پورے اناج سے نشاستہ دار، فلفی سفید چاول میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ سفید چاول میں بہت زیادہ کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ اس میں خراب یا غیر صحت بخش غذائیت ہو۔ پروٹین اور فائبر کی کمی کی وجہ سے، سفید چاول خاص طور پر زیادہ کھائے جاتے ہیں، جو وزن میں اضافے یا بلڈ شوگر کی بے قاعدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔ سفید چاول کا مناسب مقدار میں استعمال مفید ثابت ہوتا ہے تاہم اس کی غذائیت کو مزید بڑھانے کے لیے اس میں مختلف سبزیوں کا استعمال کیا جائے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چاول کس وقت کھانا صحت کے لیے مفید ہے۔
ناشتے میں چاول کھانا آپ کا دن شروع کرنے کا صحیح طریقہ ہو سکتا ہے اس کی وجہ چاول میں موجود غذائیت ہے۔ بہت سے لوگ اپنے دن کے پہلے کھانے کو سب سے صحت بخش بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ اس سے زیادہ صحت بخش غذا کیا ہوسکتی ہے کہ صبح کے وقت چاولوں کو کچھ سبزیوں یا انڈے کے ساتھ ملا کرکھایاجائے۔
دنیا کے کچھ ممالک میں لوگ اپنے دن کا آغاز چاول سے کرتے ہیں یہ گھنٹوں ان کے پیٹ کو بھرا رکھنے کے ساتھ انہیں توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم کیا صبح کے وقت چاول کھانا درحقیقت ناشتے کے لیے اچھا خیال ہے یا نہیں؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کو روزانہ کاربوہائیڈریٹ کی زیادہ ترضرورت دن کے آغاز پر ہوتی ہے یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کا جسم زیادہ متحرک ہوتا ہے اور اسے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو اپنے وزن کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یا جن کو ذیابیطس ہے، صبح چاول کھانا بلڈ شوگر میں اضافے کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم اسے اعتدال میں رہتے ہوئے غذا میں شامل کیا جائے تب صرف چاول ہی غذائیت سے بھرپور غذا کا جزو بن سکتا ہے۔ جہاں تک رات کا تعلق ہے، رات کے کھانے میں چاول نہیں کھانے چاہئے کیونکہ یہ پیٹ میں بھاری پن کا سبب بن سکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/428505/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/428505/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

