Advertisement

صدیوں پرانی عام سی ورزش پارکنسن کے مرض میں مفید قرار

پارکنسن

صدیوں پرانی عام سی ورزش پارکنسن کے مرض میں مفید قرار

تائی چی صدیوں پرانے مارشل آرٹ کی ایک خاص مشق ہے جو صحت کے بہت سے فوائد پیش کرتی ہے، جس میں جسم کے توازن کو بہتر بنانا، اضطراب کو کم کرنا اور قلبی امراض کو روکنا شامل ہے، تاہم اب یہ عام سی مشق پارکنسن کی شدت کو کم کر سکتی ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تائی چی طویل مدت میں پارکنسن کی علامات کی شدت کو کم کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پارکنسنز ایک اعصابی بیماری ہے جس میں دماغ میں موجود کچھ خلیات کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ جسم اپنا توازن کھونے لگتا ہے۔

دنیا بھرمیں تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد اس کا شکار ہیں اس بیماری میں جسم کی حرکات متاثر ہونے لگتی ہیں۔ اس کی ابتدا اکثر ہاتھوں میں رعشہ یعنی لرزش اور مختلف عضلات و پٹھوں کے اکڑنے سے ہوتی ہے اوروقت گزرنے کے ساتھ جسم آہستہ آہستہ اپنا توازن کھونے لگتا ہے، چلنا پھرنا یہاں تک کہ بات کرنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔

اس بیماری میں دماغ کے وہ سیل جو ڈوپامین کے خراج کا سبب بنتے ہیں شدید متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ڈوپامین انسانی جسم کی حرکات کوتوازن میں رکھنے کے لیے کلیدی کردارادا کرتا ہے۔

Advertisement

اس تحقیق میں محققین نے پارکنسن کے ایسے مریضوں کو شامل کیا جن کے خاندان میں یہ مرض موجود نہیں تھا،  اور نہ ہی انہیں یہ وراثت میں ملا تھا۔ محققین نے پارکنسن کی بیماری پر توجہ مرکوز رکھی تاکہ وہ پارکنسنز کی علامات پر پر تائی چی کے فوائد کا جائزہ لے سکیں۔

محققین نے صحت کے دیگر حالات جیسے نیوروڈیجینریٹیو امراض والے لوگوں کو اس تحقیق میں شامل نہیں کیا۔

تحقیق کے آغاز پر شرکاء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، ان میں سے ایک 187 لوگوں کا کنٹرول گروپ تھا جنہوں نے ورزش نہیں کی، جبکہ دوسرا 143 لوگوں کا ایک گروپ جنہوں نے تائی چی کی کلاسیں مکمل کیں۔ شرکاء کی اوسط عمر 66 سال تھی۔ جس میں مرد و خواتین کی تعداد برابر تھی۔

تمام شرکاء پارکنسنز کی بیماری کے ابتدائی مرحلے میں تھے اور ان میں اس مرض کی تشخیص ہوئے صرف چار سال ہوئے تھے۔یہی وجہ ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان علامات میں کسی بھی تبدیلی کو تائی چی سے منسوب کیا جا سکتا تھا۔

تائی چی گروپ میں موجود تمام شرکاء کو 2016 سے 2018  کے دوران پانچ کلاسیں دی گئیں، انہیں ہفتے میں دو بار ایک گھنٹے تک تربیت دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اس کے بعد تمام شرکاء کو 2019 اور 2021 کے درمیان تین سال کی مدت میں ان کی علامات کا پتہ لگانے کے لیے فالو اپ کیا گیا۔

مطالعہ کے اختتام پر تائی چی گروپ کے شرکاء کے موٹر فنکشن میں بہتری نوٹ کی گئی۔ جبکہ دوسری طرف، کنٹرول گروپ نے اپنے موٹر افعال میں تیزی سے کمی کا تجربہ کیا، جس میں ان کے  چلنے کی صلاحیت اور توازن شامل تھا۔

Advertisement

تائی چی گروپ کے مقابلے میں کنٹرول گروپ نے اوسطاً زیادہ پارکنسنز کی دوائیں لی تھیں تاکہ مطالعے کے دوران علامات کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بیماری زیادہ شدید تھی اور کنٹرول گروپ میں تیزی سے بڑھ رہی تھی، تاہم تائی چی نے بیماری کے بڑھنے کو کافی حد روکے رکھا۔

تائی چی کے مثبت اثرات پارکنسنز کے علاوہ جسم کے دیگر افعال میں بھی ظاہر ہوئے جس میں زندگی کے بہتر معیار، صحت، نیند کے ساتھ ساتھ یادداشت اور سوچ میں بہتری شامل ہے۔

پارکنسنز کے علاج میں استعمال کی جانے والی موجودہ ادویات بیماری کو بڑھنے اور علامات کو بگڑنے سے روکنے میں مؤثر ثابت نہیں ہوتی تاہم تائی چی جیسی قابل رسائی لیکن بہت زیادہ مؤثر تھراپی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/455365/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/455365/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version