Advertisement

ان علامات سے جانیں کہ آپ دوسروں کے لیے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہیں ہیں

ذمہ داری

ان علامات سے جانیں کہ آپ دوسروں کے لیے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہیں ہیں

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو دوسروں کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا نہ صرف احساس رکھتے ہیں بلکہ ہمیشہ ہی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں اور یہ کام وہ کسی حد تک اپنا فرض سمجھ کر کرتے ہیں، تاہم یہ اچھا عمل کبھی کبھار برا بھی ثابت ہوسکتا ہے اور ہر کسی کے لیے ذمہ دار ہونا درست نہیں ہے۔

ایک ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ ذمہ دار لوگ اکثر دوسروں کو ’’خوش کرنے والے‘‘ہوتے ہیں جو دوسروں کو ترجیح دینے کے لیے اپنی ضروریات اور احساسات کو نظر انداز کرتے ہیں۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے افراد  اکثر غلط وجوہات کی بنا پر اچھے کام کرتے ہیں یا بہتر رویہ پیش کرتے ہیں کیونکہ وہ اس سے نمٹنے کے کسی اور طریقے کے بارے میں نہیں جانتے ۔

کیا آپ بھی حد سے زیادہ ذمہ دار کا احساس رکھتے ہیں؟ یہاں پر ان علامتوں کا ذکر کیا جارہا ہے جن سے آپ اپنے بارے میں جان سکتے ہیں۔

آپ کسی کو نہ نہیں کہہ سکتے، اور کسی کام کے انکار یا نہ کہنے پر خود مجرم محسوس کرنے لگتے ہیں۔

Advertisement

آپ کو کسی سے مدد مانگنے یا حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنے پڑتی ہے۔

اپنے آپ کو دوسروں سے نمایاں اور زیادہ توجہ حاصل کرنے کے لیے پریشان رہتے ہیں۔

آپ اپنی ضروریات اور امیدوں کو خود سے دور اور اس سے اپنی ذات کو محروم رکھتے ہیں۔

آپ اس بات پر بھروسہ نہیں کرتے کہ کوئی دوسرا یہ ذمہ داری قبول نہیں کرے گا لہذا آپ ہی  اسے سنبھال لیں۔

 آپ کا مقصد حد سے زیادہ آزادی حاصل کرنا ہوتا ہے۔

مزید برآں، زیادہ ذمہ دار لوگ اکثر اپنے پیاروں کے لیے معالج کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن جب لوگ ان کی مہربانی  کو اپنا حق سمجھتے ہیں تو یہ ناراض ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

وہ اکثر اپنے جذبات یا ضروریات کو ترجیح نہیں دیتے اور دوسروں کے جذبات کو قبول کرتے ہیں۔

یہ تمام علامات حد سے زیادہ زمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتی ہے تاہم ان عادات کو ترک کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ  دوسروں کے ساتھ اپنی زندگی کو بھی بہتر بنا سکیں۔

جس طرح آپ دوسروں کے لیے ان تمام  باتوں کا خیال رکھتے ہیں اب اپنے لیے کرنا شروع کر دیں، آپ دوسرے لوگوں کو تبدیل نہیں کر سکتے لیکن خود کو کرسکتے ہیں۔

کسی کے منفی ردعمل پر خود پر دباؤ نہ ڈالیں، آپ کو اس پر کنٹرول نہیں ہے کہ وہ کیسے رد عمل ظاہر کرتا ہے اور آپ ہر کسی کو نہ تو خوش کر سکتے ہیں اور نہ ہی پسند کر سکتے ہیں۔

ایک کاغذ لے کر اس پر ایسے تمام کاموںکے بارے میں تحریر کریں جو آپ دوسروں کے لیے کرتے ہیں تو آپ دیکھیں گی ان میں بہت سے کام اور باتیں غیر ضروری تھیں جن کی وجہ سے آپ کافی پریشانی میں مبتلا رے۔

زیادہ ذمہ داری کے اس احساس کو تبدیل کرنا ایک مشکل عادت ہوسکتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسروں کی مدد کرنے سے آپ کو اچھا لگتا ہے، آپ خود کو قابل محسوس کرتے ہیں، اپنے تناؤ کو کم کرتے ہیں، اور تنازعات سے بچتے ہیں۔ لیکن بظاہر بے ضرر دکھائی دینے والی اس عادت کو دوسروں کے ذریعے تقویت ملتی ہے جو بعد میں آپ سے مدد کی توقع کرنے لگتے ہیں۔

Advertisement

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اس رویے کو خود درست کرنے کے لیے اس وقت کا انتظار نہ کریں کہ جب لوگ آپ کے مدد نہ کرنے پر ناراض ہونے لگیں۔

اپنی ذمہ داری کا حق ادا کرنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اس عادات کو ترک کر دیا جائے بلکہ اسے توازن میں لانے کی ضرورت ہے، اپنی ذمہ داری کا 100 فیصد ادا کر دیں، لیکن اس سے زیادہ نہیں، اس طرح آپ غیر ضروری تناؤ سے بچیں گے اور دوسروں کو بااختیار بنائیں گے اور ان کو بڑھنے میں مدد دیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/522551/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/522551/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version