Advertisement

وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سونے سے قبل یہ کام ضرور کریں

وزن

وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سونے سے قبل یہ کام ضرور کریں

دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جن میں وزن بڑھنے کا رجحان پایا جاتا ہے وہ کچھ بھی کھا لیں وزن ضرور بڑھے گا، اور یہ بات آپ بخوبی جانتے ہیں موٹاپا بذات خود کئی بیماریوں کی آماجگاہ ہے اس لئے وزن کو ہمیشہ اعتدال میں رکھنا چاہئے۔

فی زمانہ جسے دیکھیں وزن کے لیے پریشان رہتا ہے کہ کیسے کم کیا جائے لیکن تھوڑی سی سمجھداری سے کام لیا جائے تو ایسے کئی طریقے ہیں جو بنا کسی ورزش کے آپ کا وزن کم کرسکتے ہیں۔ جیسے اگر سونے سے پہلے چند باتوں کو سمجھ لیا جائے اور انہیں اپنا معمول بنالیں تو نیند کی حالت میں بھی وزن کو کم کیا جاسکتا ہے۔
وزن میں کمی کے حوالے سے کچھ ٹپس ایسی ہیں جن کے ذریعے سوتے ہوئے بھی آپ دبلےپتلے، اسمارٹ اور چاق و چوبندرہ سکتے ہیں۔ بس ان پرعمل لازمی ہےاوروہ کیا ہیں جانتے ہیں۔

سونے کے لیے وقت مقرر کریں

جس طرح اور بہت سے کام وقت پر کیے جاتے ہیں، اسی طرح  نیند کے لیے وقت مقرر کریں وقت پر سونے کی  اپنی اہمیت ہے۔ جو لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں وہ صحت کے حوالے سے کسی نہ کسی مسائل میں مبتلا رہتے ہیں۔ وزن کم کرنے میں جسم میں موجودہارمونز لیپٹن اور گریلن اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جو لوگ اپنی نیند کے ساتھ انصاف کرتے ہیں ان کے جسم میں گریلن کی مقدار کم اور لیپٹن کا تناسب زیادہ ہوتاہے۔

Advertisement

کمرے کو ٹھنڈا رکھیں

جب آس پاس ٹھنڈ ہوتی ہے تو جسم میں موجود  فیٹس جسم کو گرم رکھنے کے لیے استعمال ہو تے ہیں جس سے وزن کم ہونے لگتا ہے۔ یہ بات نئی تحقیق سے بھی ثابت ہے  ہوئی ہے کہ سوتے وقت کمرے میں اے سی چلانے یا اسے ٹھنڈا رکھنے سے سوتے ہوئے چربی گھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

پروٹین شیک

سونے سے پہلے 30 گرام تک پروٹین شیک پیا جائے تو اگلی صبح میٹابولزم زیادہ اچھا رہتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔

چیز

خالی پیٹ رہنا وزن کم کرنے میں مشکل پیدا کر سکتا ہے اور وہ بھی ان لمحوں میں جب آپ سونا چاہتے ہوں۔ خالی پیٹ نیند بھی مشکل سے آتی ہے ۔ سونے سے قبل تھوڑی سی کوٹیج چیز کھانے سے پروٹین حاصل ہوتا ہے جس سے نیند بھی پرسکون آتی ہے اور وزن بھی کم ہوتا ہے۔

Advertisement

ورزش

صبح سویرے آپ کتنی بھی ورزش کر لیں اس کا آپ کے سونے کے دوران وزن کم کرنے کے نظام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، لہٰذا تھوڑی سی ورزش سونے سے پہلے بھی ضروری ہے، تاکہ وزن کم کرنے کے حوالے سے آپ کو بہترین نتائج نظر آئے۔

گرین ٹی

نیند میں جانے سے پہلے اگر سبز چائے پی لی جائے تو اس سے اسٹریس ہارمونز میں کمی آتی ہے جو بھوک بڑھاتے ہیں اور چربی جمع کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/533306/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/533306/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version