Advertisement

سلاد کو مزید صحت مند اور ذائقہ دار بنانے میں مددگار طریقے

سلاد

سلاد کو مزید صحت مند اور ذائقہ دار بنانے میں مددگار طریقے

سلاد تازہ پھلوں اور سبزیوں سے تیار ایک نہایت صحت بخش غذا ہے جو فائدہ مند ہونے کے ساتھ نہایت مزیدار بھی ہوتی ہے۔  تاہم اس میں مختلف وٹامنز کو شامل کر کے اس کی افادیت کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے جسے ابھی نظرانداز کیا جاتا رہا ہے اگر سلاد میں کچھ ایسے وٹامنز کا استعمال کیا جائے جو بہت سے جسمانی مسائل کا مؤثر حل ثابت ہو تو اسے کئی مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کوئی بھی محفل ہویا دعوت سلاد کے بغیر ادھوری لگتی ہے لوگوں کی بڑی تعداد سلاد کے ذائقے کو پسند نہیں کرتی اس وجہ یہ ہے کہ اسے جس طرح سے تیار کیا جاتا ہے اس کی وجہ سے اس کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے، تاہم یہاں پر سلاد کو مزید صحت بخش اور ذائقہ دار بنانے کے لیے چند طریقے پیش کیے جارہے ہیں تاکہ آپ اس سے زیادہ زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔

سلاد میں وٹامنز کو شامل کرنا کیوں ضروری ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی صحیح مقدار وزن کو منظم کرنے، کام میں آسانی پیدا کرنے، آزاد ریڈیکل کے نقصان کوروکنے،  طرز زندگی سے متعلق مختلف بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے، خون کے جمنے اور خلیوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔

وٹامنز خون اور آکسیجن کی پورے جسم میں روانی کو یقینی بناتے ہیں اور امراض قلب کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

 سپر فوڈ کا انتخاب کریں

Advertisement

 صحت مند سلاد کے لیے اجزا کا انتخاب کرتے وقت ایوکاڈو، بروکولی، مشروم وغیرہ جیسی غذاؤں کا انتخاب کریں، تاکہ جسم کو درکار ضروری غذائی اجزاء فراہم کیے جاسکیں۔

رنگ برنگی سبزیاں شامل کریں

اپنے سلاد کے پیالے میں رنگ برنگی سبزیاں سرخ، پیلی اور ہری شملہ مرچ، گاجر، کھیرا وغیرہ شامل کرنے کی کوشش کریں۔ یہ غذائیں کیروٹینائڈز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ ایک ایسا مرکب ہے جو آپ کو مختلف قسم کے وٹامنز کو جسم میں جذب ہونے میں مددکرتا ہے۔

لیموں کا رس شامل کریں

نارنگی، لیموں، بیریاں اور اس طرح کے دیگر کھٹے پھل سلاد کا ذائقہ بڑھانے میں مدد کرتے ہیں، اس طرح سلاد کا ذائقہ بہتر ہونے کے ساتھ  صحت کے مجموعی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

کچھ گری دار میوے اور بیج

Advertisement

سلاد میں کچھ کرنچ شامل ہو تو اس کا مزہ دوبالا ہوجاتاہے۔ سلاد میں گری دار میوے اور بیجوں جیسے بادام، اخروٹ، بھنے ہوئے کدو کے بیج، سورج مکھی کے بیج وغیرہ سے ڈش کو گارنش کریں تاکہ ان کے فوائد اور ذائقے دونوں سے لطف اندوز ہوا جا سکے۔

سلاد کو احتیاط سے تیار کریں

صحت مند سلاد کو مزید مزیدار اور وٹامن سے بھرپور بنانے کے لیے صحیح قسم کی چکنائی، اسپریڈ اور جڑی بوٹیوں کا انتخاب کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/548718/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/548718/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version