کھانا چباکر کھانے کے ان فائدوں کو بھی جان لیں

کھانا چباکر کھانے کے ان فائدوں کو بھی جان لیں
دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد کھانا بہت عجلت میں کھاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں احساس ہی نہیں ہوپاتا وہ کتنا کھانا کھا چکے ہیں۔ جبکہ درست انداز میں چبا کر نہ کھانے کی وجہ سے آپ کا ہاضمہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
آہستہ آہستہ اور اچھی طرح چبانا نہ صرف کھانا کھانے اور نگلنے کے لیے ضروری ہے، بلکہ ہاضمہ سے متعلق مسائل سے بچنے کے لیے بھی اہم ہے۔
ڈاکٹرحضرات اور غذائی ماہرین ہمشہ کھانے کو آہستہ اور درست انداز میں چبانے پر زور دیتے ہیں تاکہ جب کھانا نظام انہضام تک پہنچے تو وہاں وہ بہتر انداز میں ہضم ہوکر جزو بدن ہوسکے۔
مناسب ہاضمے کے لیے چبانے کی اہمیت
عام خیال ہے کہ ہاضمے کا عمل معدے سے شروع ہوتا ہے تاہم ایسا ہر گز نہیں ہے، اس کا آغاز منہ سے ہی شروع ہوجاتا ہے. ہاضمے کا پہلا مرحلہ چبانا ہے، جو کھانے کے سائز کو کم کرتا ہے اور ساتھ لعاب پیدا کرنے والے غدود کو زیادہ لعاب بنانے کے لیے متحرک کرتا ہے۔
جوہانا پی سالزارجوکہ رجسٹرڈ ماہر غذائیت اور ہیلنگ نیوٹریشن کی بانی ہیں کا کہنا ہے کہ تھوک میں امیلیس اور لیپیس جیسے انزائم ہوتے ہیں، جو کاربوہائیڈریٹ اور چربی کو توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جبکہ اس میں بلغم کی کچھ مقدار بھی ہوتی ہے جو کھانے کے ذرات کو ایک ساتھ باندھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے ساتھ ہی اسے نگلنے میں مدد کے لیے ایک چکنا کرنے والا مادہ بھی فراہم کرتا ہے۔ تھوک معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے، جس سے اسے آنے والے کھانے کے لیے تیار ہونے میں مدد ملتی ہے۔
کہاجاتا ہے کہ کھانے دوران کسی بھی قسم کے کام سے گریز کریں اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کسی کام میں مشغول ہوتے ہیں نہ تو آپ درست انداز میں چبا کر کھاتے ہیں اور نہ ہی یہ دھیان دیتے ہیں کہ کتنا کھایا جاچکا ہے۔ کھانے کو صحیح طرح سے چبا کر نہ کھانے کی وجہ سے کئی علامات سامنے آتی ہیں جو اس جانب اشارہ کرتی ہیں کھانے کو چباکر کھایا جائے اس میں سب سے پہلے جو علامت سامنے آتی ہے ان میں سینے میں جلن محسوس ہونا،خراب ہاضمہ، قبض اور کھانے کی زائد مقدار کا لینا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/627727/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/627727/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News