دن میں 20 گھنٹے سے زیادہ سونے والی نایاب بیماری میں مبتلا لڑکی

دن میں 20 گھنٹے سے زیادہ سونے والی نایاب بیماری میں مبتلا لڑکی
دنیا بھر میں کچھ افراد ایسے عارضے میں مبتلا ہوتے ہیں جن کے بارے جان کر حیرانی ہونے لگتی ہے ایسی انوکھی بیماری میں مبتلا لڑکی جو ایک وقت میں دو ہفتے تک سوتی رہتی ہے اور اس کی نیند پھر بھی پوری نہیں ہوتی۔
اس عارضے کو سلیپنگ بیوٹی سنڈروم کہا جاتا ہے یہ ایک ایسا عارضہ ہے جس میں مبتلا شخص دن میں بیس گھنٹے سے زیادہ نیند لیتا ہے۔
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی بیلا اینڈریو پیشے کے اعتبار سے ایک نرس ہے جو ایک انتہائی نایاب حالت میں مبتلا ہے جسے “سلیپنگ بیوٹی سنڈروم” کہا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ ایک وقت میں دو ہفتے سوتی ہے۔ اور نیند کی ایپی سوڈ کے دوران ذومبی کی طرح بن جاتی ہے۔ بیلا اس عارضے میں 17 برس کی عمر سے مبتلا ہے تاہم روان ماہ میں اس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سلیپنگ بیوٹی سنڈروم جسے طبی طور پر Kleine-Levin syndrome کہا جاتا ہے۔یہ لمبے عرصے تک سونے کے لیے وقفے وقفے سے اقساط کا سبب بنتا ہے، اور اکثر ایک ایپی سوڈ کا دورانیہ 16-20 گھنٹے فی دن پر مشتمل ہوتا ہے تاہم ابھی تک اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ اس میں مبتلا شخص اتنی زیادہ نیند کیوں لیتا ہے۔
بیلا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام کام معمول کے مطابق انجام دیتی ہیں تاہم جب نیند کا ایپی سوڈ شروع ہوتا ہے تو وہ اس کے برعکس ردعمل ظاہر کرتی ہیں اور بچوں کی طرح باتیں کرنے لگتی ہیں۔
بیلا اپنی نایاب حالت سے کافی پریشان ہیں کیونکہ اس طرح وہ اپنی نوکری کو بہتر طریقے سے نہیں کر پارہی ہیں جبکہ اس کے دستوں کے ساتھ تعلقات بھی خراب ہورہے ہیں کیونکہ انہیں بار بار یہی احساس ہوتا ہے کہ وہ خواب میں ہیں اور بیدار نہیں ہیں۔
اس کیفیت سے باہر آنے کا واحد طریقہ بے خوابی ہے یعنی جاگنا انہیں ڈر محسوس ہوتا ہے اگر وہ سو گئی تو پھر کئی دنوں تک وہ نیند کی حالت میں رہیں گی۔
اینڈریو نیند کے اس ایپی سوڈ کے محرکات الکحل، تناؤ اور ہارمونز ہیں کیونکہ پہلی بار دوستوں کے ساتھ پارٹی میں الکحل لینے کے بعد اس کی یہ حالت ہوئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/673241/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/673241/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

