Advertisement

جعلی دوست کی 10نشانیاں جنہیں آپ دور سے پہچان سکتے ہیں

جعلی

جعلی دوست کی 10نشانیاں جنہیں آپ دور سے پہچان سکتے ہیں

 انسان سماجی طور الگ تھلگ نہیں رہ سکتا اسے کسی نہ کسی رشتے یا سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔زندگی میں حقیقی رشتوں کے علاوہ کچھ اور بھی رشتے بنتے ہیں جو بعض اوقات حقیقی رشتوں سے بھی زیادہ مضبوط اور قابل بھروسہ ہوتے ہیں انہی میں دوست بھی شامل ہیں۔

لیکن دنیا میں بہت سے لوگ اس حوالے سے خوش قسمت نہیں ہوتے، کیونکہ وہ اکثر دوستوں کے نام سے دھوکہ کھا جاتے ہیں،  اس طرح انہیں سچے اور حقیقی دوستوں میں فرق معلوم نہیں ہوپاتا۔ کچھ لوگ آپ کے ساتھ دوستی کرتے ہیں اور اپنے آپ کو آپ کا دوست کہتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ آپ کو دوست نہیں ہوتے بلکہ مفاد پرست ہوتے ہیں۔

  جعلی اور نام کے دوست وہ لوگ ہوتے ہیں جو آپ کی پرواہ کرنے کا صرف بہانہ کرتے ہیں لیکن درحقیقت آپ کے بہترین مفادات دل میں نہیں رکھتے۔

شکاگو کے کلیرٹی کلینک میں طبی ماہر نفسیات، ایمی ڈیرامس کا کہنا ہے کہ ایسے دوستوں کو جھوٹے دوست یا اچھے وقت دوست کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ دوستوں کی طرح صرف اسی وقت پیش آتے ہیں جب اس سے انہیں فائدہ ہوتا ہے۔

Advertisement

حقیقی دوست جذباتی اور عملی طور پر ہر وقت آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اچھے دوست ہونے سے آپ ذہنی طور پر خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں، جبکہ اس کے برعکس جعلی دوست پر بھروسہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے، کیونکہ جب آپ کو واقعی ان کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ آپ کے لیے حمایت، ہمدردی یا وفاداری ظاہر نہیں کرتے۔

یہاں پر ایسے ہی نام نہاد دوست کی دس نشانیاں بتائی جارہی ہیں جن کی بدولت آپ اپنے سچے اور نام کے دوست کو آسانی سے پہچان سکتے ہیں۔

جعلی دوست کی چند نشانیاں یہ ہیں

مطلب پرست

ایسے دوست جب انہیں کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ آپ کے ساتھ ہوتے ہیں، لیکن جب آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے، تو اس وقت غائب ہوجاتے ہیں یا بہانہ بناتے ہیں۔

یک طرفہ تعلق

Advertisement

ایسے افراد جب بھی بات کرتے ہیں وہ اپنی ہی بات کرتے ہیں ان کی گفتگو ان ہی سے شروع ہوتی ہے اور انہی پر ختم ہوتی ہے اور وہ آپ کی زندگی کے معاملات میں  بلکل دلچسپی نہیں لیتے۔

ناقابل اعتبار

ڈاکٹر دارامس کا کہنا ہے کہ وہ ناقابل اعتبار ہو تے ہیں اور شاذ و نادر ہی اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں۔ آپ کو کسی بھی چیز کے لئے ان پر اعتماد کرنا قدرے مشکل لگتا ہے۔ مثال کے طور پر، وہ آپ کے ساتھ کسی بھی کام کے بارے میں منصوبہ بناتے اور ساتھ نبھانے یا مدد کرنے کا وعدہ کر تے ہیں لیکن آخری لمحات میں آپ کو مشکل وقت میں چھوڑ دیتے ہیں۔

دھوکہ

دوست کہلانے والا شخص وفادار نہ ہو۔ آپ کے اعتماد کی اسے کوئی قدر نہ ہو، اور آپ کی پیٹھ کے پیچھے آپ کی برائی کرنے والا ہو یا آپ کے بارے میں افواہیں پھیلا تا ہو۔

بے عزتی

Advertisement

جو شخص دوسروں کے سامنے آپ کی عزت نہ کرے،  حقیر سمجھے، تضحیک یا تذلیل کرے۔

تکلیف دہ رویہ

ڈاکٹر دارامس کے مطابق وہ ایسی باتیں کہہ کر یا آپ کی بات کی نفی کرتا ہے جو آپ کے لیے تکلیف کا باعث بنے، لیکن دعویٰ یہ کرتا ہو کہ وہ آپ کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر، وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ آپ اس لباس میں برے لگ رہے ہیں۔ میں صرف ایماندار ی سے اپنی رائے دے کر آپ کی مدد کرنے کی کوشش کرہا ہوں۔

حسد

وہ آپ کی کامیابیوں سے خوش ہونے کے بجائے آپ کو خطرہ سمجھنا شروع کر دے۔ آپ کی کامیابیوں کا جشن منانے کے بجائے، وہ ان کو کم کرنے یا آپ سے مقابلہ کرنے کی کوشش کرنے لگ جائے۔

مشروط دوستی

Advertisement

ان کی دوستی اکثر اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ وہ آپ سے کیا حاصل کر سکتے ہیں، چاہے وہ سماجی حیثیت ہو، مادی املاک، مالی فائدہ، یا دیگر قسم کے فوائد۔ ایک بار جب وہ اپنا مقصد حاصل کر لیتے ہیں تو ان کی دلچسپی کم ہو جاتی ہے۔

ہیرا پھیری

وہ آپ سے جو چاہیں حاصل کرنے کے لیے ہیرا پھیری یا جذباتی بلیک میل کا استعمال کر سکتے ہیں۔

نظر اندازکرنا

وہ مسلسل آپ کی حدود  سے تجاویز کرتے دکھائی دیتے ہیں یا نظر انداز کرتے ہے، چاہے یہ آپ کی ذات سے منسلک کوئی بات ہو، کوئی راز ہو یا جذباتی حدود ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/781647/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/781647/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version