Advertisement

زندگی کو بامقصد بنانے کے چند آسان سے گر

زندگی

زندگی کو بامقصد بنانے کے چند آسان سے گر

زندگی کو بامقصد طریقے سے گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے مقصد حیات تلاش کیا جائے اور یہ جاننے کی کوشش کی جائے کہ آپ کو کیا چیز مکمل کرتی ہے۔ جب آپ اپنے جینے کا کوئی جواز تلاش کر لیتے ہیں تو یہ آپ کو زندگی میں زیادہ با اعتماد بناتا ہے اور اطمینان اور سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔

 اس طرح کے احساسات رکھنا کہ آپ جو کام بھی کر رہے ہیں وہ قابل قدر ہے، یقیناً، خوشگوار زندگی کی ایک اہم کلید ہے۔ تاہم ہر شخص کے لیے زندگی کا مقصد مختلف ہوتا ہے۔

زندگی میں کوئی مقصد تلاش کرنا کیوں ضروری ہے؟

اپلائیڈ سائیکالوجی 2 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زندگی کو کسی مقصد کے تحت گزرنا آپ کو صحت مند رکھتا ہے ایسے افراد طویل عمر پاتے ہیں، کیوںکہ ان کے سامنے ایک گول ہوتا ہے جسے وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسی کی مناسبت سے کام کرتے ہیں جسے قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے۔

جبکہ ایسے افراد جن کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوتا وہ اپنی زندگی کے اوپر اتنی توجہ نہیں دیتے ان کے کام بھی سطحی ہوتے ہیں ایسے افراد کم عمر پاتے ہیں۔ یہاں زندگی کو بامقصد بنانے کے لیے چند ایسی تجاویز پیش کی جارہی ہیں جنہیں اپنا کر آپ بھی زندگی کو بامقصد بنا سکتے ہیں۔

Advertisement

وقت، پیسہ، یا ہنر دوسروں میں بانٹیں

اگر اپنی زندگی کے مقصد کو تلاش کر رہے ہیں تو کوشش کریں کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے اسے دوسروں میں بانٹیں چاہے وہ وقت ہے، پیسا ہے یا ہنر ہے، دوسروں کی مدد کرنے کی یہ عادات آپ کی زندگی کو ایک بلند مقصد دے گی اس طرح کسی نہ کسی کی زندگی  میں بدلاؤ  ضرور آئے گا۔

اس میں کسی غیر منافع تنظیم کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دینا،  رقم کا عطیہ کرنا، یا روزانہ کی بنیاد پر اپنے آس پاس کے لوگوں کی مدد کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

چاہے آپ مہینے میں دو ہفتہ تک کسی کو کھانا بنا کر پیش کرتے ہی یا آپ رضاکارانہ طور پر اپنے بزرگ پڑوسی کو ہفتے میں ایک بار گروسری اسٹور پر لے جاتے ہیں، دوسروں کے لیے اس طرح کے کام کرنا آپ میں یہ احساس جگاتا ہے کہ آپ کی زندگی معنی رکھتی ہے۔

فیڈ بیک کو سنیں

Advertisement

آپ بہت سارے کام کر رہے ہوتے ہیں جو آپ کی ذات کے لیے بہت اہمیت رکھتے تاہم کسی اور کے لیے وہ اتنے اہم نہیں ہوتے۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں لوگ آپ کی غیر موجودگی میں آپ کا ذکر کیسے کرتے ہیں تو اپنے آس پاس کے لوگوں سے پوچھ لیں، اس طرح آپ کو اپنے بارے میں اچھے اور برے دونوں کے طرح خیالات سننے کو ملٰں گے جس سے آپ اپنی شخصت کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔

مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کے درمیان رہیں

کہتے ہیں کہ لوگ اپنی صحبت سے پہچانے جاتے ہیں اگر آپ کے آس پاس مثبت سوچ رکھنے والے افراد ہیں تو آپ بھی مثبت سوچیں گے یا اگر آپ کی سوچ مثبت ہیں تو اپنی ہی جیسے لوگوں سے دوستی رکھیں گے اس طرح کے لوگ آپ کے ہر اچھے کام پر آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے جس سے آپ میں اچھی کام کرنے کا جذبہ اور زیادہ بڑھے گا۔

دوسری طرف، اگر آپ کے آس پاس کے لوگ منفی ہوں گے تو یہ آپ کو ہر کام میں نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے۔

نئے لوگوں کے ساتھ بات چیت شروع کریں

جب بھی آپ اکیلے باہر جائیں یا کسی دوست کا انتظار کرہیں ہوں تو سوشل میڈیا کو براؤز کرنے کے بجائے اپنے اردگرد لوگوں سے بات کریں۔

Advertisement

ان سے پوچھیں کہ کیا وہ کسی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں یا وہ تفریح کے لیے کیا پسند کرتے ہیں۔ ان سے ان تنظیموں کے بارے میں بات کریں جن کے ساتھ وہ منسلک ہیں یا اگر وہ کسی خاص مقصد کے لیے چندہ دینا پسند کرتے ہیں۔

اگرچہ اجنبیوں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے میں عجیب سا محسوس ہوسکتا ہے، تاہم آپ اپنی ہچکچاہٹ کو دور کر کے جب ان سے بات کریں گے تو دنیا بھر کی بہت ساری معلومات سے آپ آگاہ ہوں گے۔

اپنی دلچسپیوں کو جاننے کی کوشش کریں

کیا کوئی ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں آپ فیس بک اسٹیٹس اپ ڈیٹ یا ٹویٹ میں باقاعدگی سے بات کر رہے ہیں؟ کیا آپ موسمیاتی تبدیلی یا پناہ گزینوں کے بارے میں مضامین کا اشتراک کر رہے ہیں؟

کیا انسٹاگرام پر آپ کی ایسی تصاویر بار بار شیئر کر رہے ہیں جن میں آپ کسی خاص سرگرمی میں مشغول ہیں، جیسے باغبانی یا فلاہی کام کرنا۔

جن چیزوں کے بارے میں آپ بات کرنا پسند کرتے ہیں اور جن چیزوں کو آپ سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند کرتے ہیں وہ ظاہر کرتی ہیں یہی آپ کی پسند ہیں اور آپ کو زندگی میں مقصد فراہم کرتی ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/183168/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/183168/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version