Advertisement

کیا اسکرین کی بلیو لائٹ جلد پر عمر رسیدگی کے اثرات کو بڑھا سکتی ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟ ؟

بلیو لائٹ

کیا اسکرین کی بلیو لائٹ جلد پر عمر رسیدگی کے اثرات کو بڑھا سکتی ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟ ؟

سائنس کی ترقی کی بدولت زندگی سہل ہوگئی تاہم اس کے ساتھ ہی نت نئی ایجادات کے بہت سے نقصان بھی سامنے آرہیں ہیں ان ہی میں مختلف اسکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی بھی شامل ہیں۔

دنیا کی بڑی آبادی دن کا زیادہ تر وقت کسی نہ کسی اسکرین کے سامنے بیٹھ کر گزارتی ہے، چاہے فون ہو، ٹیبلیٹ ہو، لیپ ٹاپ ہو یا کمپیوٹر ہو،  جہاں اس کے سامنے دیر تک بیٹھنے کے نقصانات ہیں وہی ان ڈیوائسز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی جلد کو بھی کئی طرح سے متاثر کرتی ہے، اس طرح جلد پر عمر رسیدگی کے اثرات وقت سے پہلے نمودار ہونے لگتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد کی حفاظت کی مصنوعات میں اب بلیو لائٹ اسکن پروڈکٹس کا استعمال کیا جانا نہایت ضروری ہے۔

اسکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی جوکہ مختصر طول موج کی روشنی ہوتی ہے یہ وقت سے پہلے بڑھاپے سے لے کر رنگت اوردیرپا ہائپر پگمنٹیشن تک ہر چیز کا سبب بن سکتی ہے۔

اگرچہ کوئی بھی شخص ان نیلی روشنی کے نقصانات کو جان کر ان ڈیوائسز کا استعمال ترک نہیں کرسکتا لیکن چہرے کی جلد کو اس سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے جلد کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات کا استعمال ضرور کرسکتا ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق بلیو لائٹ اسکن کیئر مصنوعات نقصان دہ نیلی روشنی کی شعاعوں کو روکنے اور ان کے کچھ اثرات کو دور کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ مصنوعات جلد کو ان نیلی روشنی کے اثرات سے تحفظ فراہم کریں گی یا نہیں۔

بلیو لائٹ کیا ہے اور یہ نقصان دہ کیوں ہے؟

نیلی روشنی نظر آنے والے روشنی کے اسپیکٹرم کا ایک رنگ ہے جو کمپیوٹر اسکرینوں، ٹی وی، فونز، اور یہاں تک کہ سورج کی باقاعدہ روشنی میں بھی موجود ہوتا ہے اس طرح دیکھا جائے تو یہ ہر جگہ پر موجود ہے۔

حالیہ برسوں میں کئی تحقیق میں نیلی روشنی اور نیند کے درمیان تعلق کونوٹ کیا گیا ہے تاہم اب اس تحقیق کا دائرہ بڑھا کر اس روشنی کے جلد پر پڑنے والے اثرات تک پھیلادیا گیا ہے اس روشنی کا بہت زیادہ سامنا کرنا جسے ہائی انرجی ویزیبل لائٹ (HEV) بھی کہا جاتا ہے، جلد کی تبدیلیوں بشمول ڈی این اے ، سیل اور ٹشو کے نقصان کا باعث بنتا ہے اس طرح یہ اثرات عمر بڑھنے کے عمل کو تیز کر سکتے ہیں اور جھریوں اور جلد کی رنگت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اس دور جدید میں ہم سب دن کے وقت قدرتی روشنی میں وقت گزارنے کے بجائے مصنوعی روشنی کے سامنے وقت گزارتے ہیں اور جلد اس نمائش کو آکسیڈیٹیو تناؤ کی اعلی سطح کی شکل میں برداشت کر رہی ہے اور آکسیڈیٹیو تناؤ اور عمر بڑھنے کے درمیان تعلق  پہلے تحقیق سے ثابت کیا جاچکا ہے۔

بلیو لائٹ اسکن کیئر کیا ہے؟

Advertisement

بلیو لائٹ اسکن کیئرپروڈکٹس بہت سی شکلوں میں دستیاب ہے جیسے اسپرے، کریم اور جیل سے لے کر سن اسکرین تک جو نیلی روشنی کو روکنے اور آپ کی جلد کو جوان رکھنےکے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ایسی نائٹ کریمیں بھی دستیاب ہیں جو نیلی روشنی اور ڈیجیٹل ڈیفنس سیرم کے ذریعے نیلی روشنی کی وجہ سے پیدا ہونے والی جھریوں کو ریورس کرنے کا وعدہ کرتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/266820/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/266820/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version