Advertisement

کیا نمک دانی ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھارہی ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

نمک دانی

کیا نمک دانی ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھارہی ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

بہت سے گھرانوں میں کھانے کے میز یا دسترخوان پر نمک دانی ضرور رکھی جاتی ہے جبکہ یہ ہر ریستوران کے ٹیبل پر لازمی موجود ہوتی ہے تاکہ کھانے میں نمک کم محسوس ہوتو اسے استعمال کر کے کھانے کے ذائقہ کو بہتر بنایا جاسکے۔

نمک دانی کی ہر موجودگی یا شاید اس کی وجہ سے اب نمک بھی طبی محققین کی تحقیق کا اہم محرک بن گیا ہے جو اس بات پر متفق ہیں کہ ٹیبل سالٹ اور کھانے میں شامل کردہ سوڈیم کے دیگر استعمال سے صحت پر نہ چاہتے ہوئے بھی مضر ثرات مرتب ہورہے ہیں۔

ٹولین یونیورسٹی کے تحت کی جانے والے ایک تحقیق کے مطابق اضافی نمک کا بار بار استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس سے منسلک ہے۔

جریدے میو کلینک پروسیڈنگز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں برطانیہ کے 400,000 سے زائد بالغ افراد کا ان کے نمک کی مقدار کے بارے میں سروے کیا گیا، اور اس مقصد کے لیے انہیں پانچ اقسام میں تقسیم کیا گیا۔

وہ لوگ جو ’’کبھی نہیں‘‘، ’’شاذ و نادر ہی‘‘، ’’کبھی کبھی‘‘، ’’عام طور پر‘‘، یا ’’ہمیشہ‘‘ کھانوں میں نمک شامل کرتے ہیں۔

Advertisement

تقریباً 12 سالوں کے فالو اپ کے دوران، مطالعہ کے شرکاء میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے 13,000 سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔

ایسے شرکاء جنہوں نے خود اس بارے میں بتایا کہ انہوں نے کبھی نہیں یا شاذ و نادر ہی نمک کا استعمال کیا، ان کی نسبت جو لوگ کبھی کبھی، عام طور پر یا ہمیشہ اپنے کھانے میں نمک شامل کرتے ہیں، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ بالترتیب 13 فیصد 20 فیصداور 39 فیصد زیادہ تھا۔

اس تحقیق کے مرکزی مصنف اور ٹولین اسکول آف پبلک ہیلتھ اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر لوکیوئی کا کہنا ہے کہ ہم ہی پہلے ہی جانتے ہیں کہ نمک کو محدود کرنے سے امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، لیکن یہ تحقیق پہلی بار ظاہر کرتی ہے کہ نمک کو غذا میں شامل رکھنے یا اسے ترک کرنے سے ٹائپ 2 ذیابیطس سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

نمک کیسے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا باعث بن سکتا ہے تو اس پر کیوئی کا خیال ہے کہ نمک لوگوں کو زیادہ مقدار میں کھانے کی ترغیب دیتا ہے، جس سے موٹاپے اور سوزش جیسی بیماریاں پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس طرح ذیابیطس ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق میں نمک کے کثرت سے استعمال اور زیادہ بی ایم آئی اور کمر سے کولہے کے تناسب کے درمیان تعلق بھی پایا گیا۔

ٹائپ 2 ذیابیطس سے اس کے نئے لنک کے علاوہ، نمک کا زائد مقدار میں استعمال بلڈ پریشر کو بڑھا سکتا ہے، اور ہائی بلڈ پریشر امراض قلب، فالج اور دیگر صحت کے مسائل  کے لیے ایک خطرہ ہے۔

لوگوں کے لیے ایسے کھانوں سے بچنا مشکل ہے جن میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، کیونکہ نمک ہر جگہ چھپا ہوا ہوتا ہے اور لوگ ہمیشہ ایسی کھانوں سے واقف نہیں ہوتے جن میں نمک کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق نمک کو کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہائی بلڈ پریشر کو روکنے کے لیے غذائی احتیاط پر عمل کرنا ہے، جس میں پھلوں، سبزیوں، مکمل اناج، کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات، پھلیاں، چکنائی، شکر اور زیادہ سوڈیم والی غذاؤں کو محدود کرنے کی سفارش کی جاتی ہے، جبکہ اس کے ساتھ گری دار میوے، مچھلی، لین پروٹین اور پولٹری کو غذا میں شامل رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

کیوئی کا کہنا ہے کہ یہ غذائی تبدیلی لانا کوئی مشکل نہیں ہے، لیکن یہ آپ کی صحت پر زبردست اثر ڈال سکتا ہے۔

زیادہ سوڈیم والی غذائیں جن سے پرہیز کیا جائے۔

بہت سے پروسیسرڈ فوڈز نمک سے لدے ہوتے ہیں، جیسے پیزا، فاسٹ فوڈ، پیکڈ اور ڈبہ بند غذائیں، تازہ یا منجمد مرغی، مچھلی اور گوشت میں سوڈیم ان سے کم ہوتا ہے۔

یہاں تک کہ بریڈ، رول اور کریکر جیسی صحت بخش نظر آنے والی غذاؤں میں بھی سوڈیم کی حیرت انگیز مقدار ہوتی ہے۔ لیکن اگر کھانوں کو گھر میں تیار کیا جائے تو سوڈیم کی مقدار کو آسانی سے کنٹرول کیا جاکتا ہے۔

Advertisement

ساتھ ہی سلاد ڈریسنگ، کیچپ، باربی کیو ساس اور چٹنی کے استعمال کو محدود کریں، جو عام طور  سوڈیم کے ساتھتیار کی جاتی ہیں۔ یہاں تک کہ اچار، اچار والی سبزیاں اور زیتون میں بھی نمک کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/313267/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/313267/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version