وہ کون سا کھیل ہے جس میں بائیں ہاتھ کے کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں؟

وہ کون سا کھیل ہے جس میں بائیں ہاتھ کے کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں؟
کھیل کا جنون ہوتو پھر چاہے آپ دائیں ہاتھ والے ہوں یا بائیں ہاتھ والے بہتر پرفارم کریں گے تاہم حال ہی میں شائع ہونے والے مضمون میں بائیں ہاتھ والوں کے بارے میں ایک حیران کن بات کہی گئی ہے اور یہ کہ ایسے افراد ٹینس اور بڈ منٹن میں بہتر کار کردگی دکھا سکتے ہیں۔
بی بی سی میں گریگ روسڈسکی کے حالیہ مضمون کے مطابق ومبلڈن ٹائٹل کی تاریخ پر اگر ایک نظر ڈالی جائے تو بائیں ہاتھ والوں نے زیادہ بہتر کھیل پیش کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ اگرچہ اس کھیل میں اوسطاً دنیا کے صرف 10 فیصد بائیں ہاتھ والے ہیں، لیکن اس کے باوجود 23 فیصد ٹائٹل بائیں ہاتھ والوں نے جیتے۔
1968 کے بعد سے، جب ٹینس کا اوپن ایرا شروع ہوا تو 96 ومبلڈن ٹائٹلز میں سے لیفٹیز نے مجموعی طور پر 22 مرتبہ فتح اپنے نام کی ہے جب کہ حقیقت میں ان سے صرف 9 جیتنے کی امید کی جاتی تھی۔
اسی طرح جب بات بیڈمنٹن کی ہو تو اس میں بھی بائیں ہاتھ والے اکثر فتح کو اپنے نام کرتے ہیں اور جب ایک بار یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیتے ہیں تو پھر جیت ہی ان کا مقدر بنتی ہے۔
54 بیٹ ٹائٹلز میں سے 10 بائیں ہاتھ والوں کے پاس ہیں جب کہ حقیقت میں ان سے صرف 5 جیتنے کی امید کی جاسکتی ہے۔
لہذا جب کھیل میں کوئی بھی کھلاڑی بہترین پرفارمنس دیتا ہے اور بے انتہا قابلیت دکھاتا ہے تو وہ اکثر بائیں ہاتھ کا کھلاڑی ہی ہوتا ہے۔ اور طویل عرصے تک کھیل پر راج کرتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/397776/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/397776/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

