Advertisement

لہسن کو غذا میں شامل رکھنے کے ان فائدوں سے واقف ہیں

لہسن

لہسن کو غذا میں شامل رکھنے کے ان فائدوں سے واقف ہیں

لہسن سپر فوڈ میں شامل ایک ایسی صحت بخش سبزی ہے جسے دنیا بھر میں مختلف پکوان میں مصالحے اور کئی امرض میں بطور دوا استعمال کی جاتی ہے۔  اس میں اینٹی بیکٹریل خواص کے ساتھ دیگر انتہائی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو صحت کو برقرار رکھ کر کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اسی لیے لہسن کو سپر فوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

لہسن کومختلف طرح سے غذا میں شامل کیا جاتا ہے لیکن اس کے عرق کا براہ راست استعمال حیران کن اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہاں پرلہسن کے رس کے چند حیرت انگیز فوائد پیش کیے جارہے ہیں۔

لہسن کا عرق بنانے کا طریقہ

آپ کو جتنا عرق چاہئے اس کے حساب سے لہسن کے جوئے لے کر چھیل لیں، اب اسے بلینڈر میں پیس کرکسی پیالی میں چھلنی کی مدد سے چھان لیں پھر اس کا خالص عرق حاصل کرنے کے لیے کافی فلٹرپیپر کی مدد سے چھان کر ایک بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

لہسن کے رس کا استعمال

Advertisement

خالص لہسن کے رس کو براہ راست استعمال کیا جاسکتا ہے، آپ اسے دوسری سبزیوں یا پھلوں کے ساتھ بھی ملا سکتے ہیں۔ جبکہ لہسن کے رس کو تازہ لہسن کے متبادل کے طور پربھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اپنی روٹی پر لگانے کے لیے لہسن کے رس کچھ مقدارکو دیگرجڑی بوٹیوں اور مصالحوں کے ساتھ ملائیں تاکہ اس کا ذائقہ بہتر محسوس ہو۔

لہسن کے رس کے فوائد

دمہ کے لیے مفید

دمہ کے دورے پر قابو پانے کے لیے ایک گلاس پانی میں لہسن کے رس کے چند قطرے اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر پینا اس دورے میں آرام کا باعث بنتا ہے۔

کولیسٹرول

لہسن کاصحت بخش رس پینے سے شریانوں کے سکڑنے، سخت ہونے اورخون کے گاڑھے ہونے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اس طرح کولیسٹرول کی سطح کو توازن میں رکھ امراض قلب سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

Advertisement

کھانسی اور گلے کی سوزش

لہسن کے رس کو نیم گرم پانی میں شامل کریں اب ایک گلاس انار کے رس میں اس کے چند قطرے ڈال کر اچھی طرح ملا کر استعمال کریں اس طرح  گلے کی خراش اور کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔

بالوں کی نشوونما

گنجے پن کا علاج ابھی تک دریافت نہیں کیا گیا ہے تاہم ایلوپیشیا کے مرض میں  لہسن کے رس کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور اسے خشک ہونے تک لگا رہنے دیں بہتر نتائج کے لیے اس عمل کو دن میں دو بار دہرائیں چند ہی دنوں میں فائدہ دکھائی دے گا۔

کیڑوں کے کاٹنے

کیڑے کاٹنے پراکثر متاثرہ جگہ سرخ ہجاتی ہے اس پر لہسن کے رس کی ہلکے سے مالش کریں، درد سے فوری نجات کے لیے یہ بہترین طریقہ ہے۔

Advertisement

ایکنی 

لہسن کھائیں ہا اس کا رس اپنے چہرے پر لگائیں اور 5 منٹ بعد پانی سے دھولیں، یہ ایکنی اورمہاسوں کو ٹھیک کرنے کا ایک موثر علاج ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/479840/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/479840/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version