Advertisement

بھنگ میں پائے جانے والے صحت بخش مرکبات، مختلف پودے میں دریافت، تحقیق

بھنگ

بھنگ میں پائے جانے والے صحت بخش مرکبات، مختلف پودے میں دریافت، تحقیق

سائنس دانوں نے برازیل کے ایک عام پودے میں بھنگ کا مرکب کینابیڈول دریافت کیا ہے، جس کے بعد اب اس مرکب کا حصول آسان ہوگیا ہے جو کئی امراض میں بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔

بھنگ کو صدیوں سے بطور نشہ استعمال کیا جارہا ہے تاہم فی زمانہ تحقیق کرنے پر اس میں موجود مرکبات کے حیرت انگیز فائدے سامنے آئیں ہیں۔ بھنگ جسے انگریزی میں کینابیس کہا جاتا ہے، اس میں بہت سارے کینابینوائڈز پائے جاتے ہیں جس میں ڈیلٹا-9-ٹیٹراہائیڈروکانابینول (THC) اور کینابیڈیول (CBD کافی مشہور ہیں۔

بھنگ میں موجود کینابینوائڈز دماغ اور اعصاب سے متعلق کچھ خاص حصوں سے منسلک ہو کر کام کرتے ہیں ۔ بھنگ میں 100 سے زیادہ کینابینوائڈز موجود ہوتے ہیں، لیکن ان میں ڈیلٹا-9-ٹیٹراہائیڈروکانابینول (THC) اور کینابیڈیول CBD پر سب سے تحقیق کی گئی ہے کینابینوائڈز بھنگ کے پودے کے پتوں اور پھولوں میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔

سائنس دانوں نے برازیل کے ایک عام پودے میں کینابیڈول نامی کینابیس کا ایک مرکب دریافت کیا ہے، جس کے بعد  تیزی سے مقبول مرکب سی بی ڈی کے آسان حصول کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔

فیڈرل یونیورسٹی آف ریو ڈی جنیرو کے مالیکیولر بائیولوجسٹ روڈریگو مورا نیٹو کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحقیق کے دوران ٹریما مائکرونتھا بلوم نامی ایک پودے کے پھلوں اور پھولوں میں سی بی ڈی دریافت کیا ہے، سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک جھاڑی نما پودا ہے جو جنوبی امریکی ملک کے بیشتر حصوں میں اگتا ہے اور اسے اکثر گھاس سمجھا جاتا ہے۔

Advertisement

سی بی ڈی، جسے مرگی، دائمی درد اور اضطراب سمیت دیگرصحت کے مسائل کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں اس کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، واضح رہے کہ سی بی ڈی بھنگ میں ٹیٹراہائیڈروکانابینول،  یا ٹی ایچ سی کے ساتھ اہم مرکبات میں سے ایک ہے۔

نیٹو کے مطابق جب اس ڑیما پودے کا تجزیہ کیا گیا تو اس میں ٹی ایچ سی کے بغیر صرف سی بی ڈی کی موجودگی کا پتا چلا، جس سے س بی ڈی کا وافر مقدار میں حصول آسان ہوگیا ہے اس طرح اس پودے کو بھنگ کی کاشت کی نسبت قانونی اور ریگولیٹری رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، جو برازیل سمیت دنیا کے کئی جگہوں پر غیر قانونی ہے۔ اور یہ بھنگ کے استعمال کرنے کا  ایک قانونی متبادل ہے، یہ  پودا  پورے برازیل میں اگتا ہے۔ یہ کینابیڈیول کا آسان اور سستا ذریعہ ثابت ہوگا۔

نیٹو  ٹریما نامی پودے سے سی بی ڈی نکالنے کے بہترین طریقے تلاش کر رہے ہیں  تاکہ طبی بھنگ کے ساتھ علاج کیے جانے والے مریضوں پر اس کی تاثیر کا تجزیہ کیا جاسکے اور اس حوالے سے تحقیق کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کی گئی ایک تحقیق کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سی بی ڈی  کا تخمینہ تقریباً 5 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا تھا، اور اندازہ ہے کہ یہ 2028 تک بڑھ کر 47 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہو جائے گا،  جس کا استعمال بنیادی طور پر صحت اور تندرستی کے لیے کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/486947/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/486947/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version