Advertisement

کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت ان 10باتوں کو دھیان میں رکھیں

فیصلہ

کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت ان 10باتوں کو دھیان میں رکھیں

زندگی میں فیصلے کی بڑی اہمیت ہے یا یہ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا بہتر اور بروقت فیصلے ہی زندگی کو نہ صرف آگے بڑھاتے ہیں بلکہ اسے بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی لیے فیصلہ سازی کی قوت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔

روزمرہ کے معمولات جیسے ناشتہ کرنے  سے لے کر زندگی کے بڑے فیصلے جیسے جیون ساتھی کے انتخاب  تک اگر یہ فیصلے بروقت اور صحیح نہ کیے جائیں تو ان کا اثر پوری زندگی پر پڑتا ہے۔ بعض لوگ چھوٹے سے چھوٹا فیصلہ بھی نہیں کر پاتے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو چند منٹ میں بڑے سے بڑا فیصلہ کر لیتے ہیں۔

 اگر آپ کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جو کوئی بھی فیصلہ نہیں کر پاتے یا بہت زیادہ وقت لیتے ہیں تو یہاں پر چند ایسی تجاویز پیش کی جارہی ہیں جو آپ کے فیصلہ سازی کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی اور آپ انہیں دھیان میں رکھ کر ایک بہتر فیصلہ کر سکیں گے۔

یہ 10 طریقے جو آپ کو زیادہ بہتر فیصلہ کرنے میں مدد دے سکتے ہیں

اپنے لیے فیصلہ کریں

Advertisement

اپنے لیے فیصلہ کریں کیونکہ سب سے زیادہ آپ ہی اپنی ذات سے واقف ہیں کسی بھی موضوع پر دس لوگوں سے رائے لینا آپ کو مزید پریشان کر دے گا۔ خود سوچیں اور سمجھیں اور اپنے آپ پر بھروسہ کریں آپ خود ہی جان لیں گے کہ صحیح فیصلہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف آپ ہی کے پاس اس سوال کا جواب ہے کہ آپ کے لیے کیا بہتر ہے کسی کے پاس بھی اس کا درست جواب نہیں ہے لہذا دوسروں سے رائے لینے کے بجائے خود ہی فیصلہ کریں۔

اپنے اعتماد کو بڑھائیں

جب آپ کسی کا انتخاب کرتے ہیں چاہے وہ ملازمت ہو شریک حیات ، تو اپنی بصیرت پر بھروسہ کریں  یہی آپ کے لیے درست فیصلہ ہے اور اسی پر اعتماد کے ساتھ ڈٹے رہیں۔ اس حوالے سے دوسرا اندازہ لگانے سے گریز کریں۔ اگر آپ میں یہ اعتماد ہے کہ آپ کسی فیصلے کے لیے خود پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ تو پھر آپ کو فیصلے کرنا اور اس پر قائم رہنا بہت آسان محسوس ہوگا۔

غلط فیصلے سے خوفزدہ نہ ہو

غلط فیصلے کرنے کی فکر کے ساتھ آنے والا خوف آپ کے فیصلہ سازی کو متاثر کرسکتا ہے۔ غلطیوں کے بارے میں فکرمند ہونے کے بجائے یہ سوچیں کہ یہ زندگی کا حصہ ہیں۔ ایک بار جب اس بات کو قبول کرلیتے ہیں کہ فیصلہ کرتے وقت بہت سارے معاملات آپ کےاختیار میں نہیں ہیں تو اس طرح  فیصلہ کرتے وقت آپ بہت کم خطرہ محسوس کریں گے۔

Advertisement

دوست سے مدد لیں

کوئی ایسا فیصلہ جسے کرنے میں آپ کافی تذبذب محسوس کریں تو، کسی معاون دوست یا ساتھی سے پوچھیں کہ وہ اس اس سلسلے میں آپ کی رہمائی کریں اور اپنی آراء سے آپ کو آگاہ کریں۔

اپنے آپ سے بات کریں

کسی بھی فیصلے کے حوالے سے عدم اطمینان اور اندرونی خوف کو کم کرنے کے لیے قدرے اونچی آواز میں بولیں اور جو فیصلہ لینا چاہتے ہیں اسے دہرائیں اس طرح فیصلہ لیتے وقت جنم لینے والا خوف کم ہوجائے گا۔

اگر فیصلہ صحیح محسوس ہوتا ہے، تو اپنے خیالات کو کسی دوست یا پارٹنر کو بلند آواز میں بتائیں۔ جب خوف اور انتخاب کو اونچی آواز میں آواز میں دہراتے ہیں تو اس طرح  فیصلے کم مبہم اور کم غلط محسوس ہوتے ہیں۔

فیصلہ کے اختیارات کو محدود کریں

Advertisement

اگر آپ کے پاس کوئی بھی فیصلہ کرنے کے مختلف قسم اختیارات ہیں ان میں کسی کا ایک چناؤ کرنے کے لیے ایک عملی طریقہ اختیار کریں۔ اپنے انتخاب کو  تین اختیارات تک محدود کریں۔ اپنے آپ سے سوال نہ کریں۔ پھر آخری تین آپشنز کا جائزہ لیں اور ایک کا انتخاب کریں۔

فائدے اور نقصانات کا جائزہ لیں

اگر آپ کوئی فیصلہ لیتے وقت کسی جگہ پر  خود کو الجھن میں محسوس کرتے ہیں تو اس فیصلے کے نتیجے میں ملنے والے فائدے اور نقصانات کی ایک فہرست تیار کریں۔ اس طرح آپ اس کے فائدے اور نقصانات کا اندازہ لگا کر بہتر فیصلہ کر سکیں گے۔

سکہ اچھالیں

یقیناً، یہ طریقہ شادی، ملازمت، کاروبار یا سفر جیسے بڑے فیصلوں کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ لیکن یہ دن کے چھوٹے  کاموں کے لیے جیسے کسی ریستوران میں کھانے کا آرڈر دینے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ سادہ سی چال کھانے کے انتخاب کے وقت بہت موزوں رہتی ہے اگر سکہ غلط آجائے تو اسے پلٹ کر فیصلہ تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

اپنے حتمی فیصلے پر سوال اٹھانے سے گریز کریں

Advertisement

ایک بار جب آپ فیصلہ کرلیں تو اس کے لیے دوسری بار بلکل بھی نہیں سوچیں اور اندازہ لگانے سے گریز کریں۔ بس جو بھی آپ نے فیصلہ کیا ہے اپنے انتخاب کو قبول کریں اور آگے بڑھیں۔

اپنے ہر فیصلے کے لیے خود کو مبارکباد دیں

یہ ایک قسم کی مشق ہے جو آپ کے فیصلے لینے کی صلاحیت کو بڑھائی گی۔ جب بھی کوئی فیصلہ کریں چاہے وہ چھوٹا ہویا بڑا اس کے لیے اپنے آپ کو مبارک باد دیں، اور خوشی منائیں کہ آپ نے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے اور خود سے یہ کہیں اب آپ انتخاب کرنے میں بہتر ہو رہے ہیں، اس طرح آپ خود بہتر محسوس کریں گے اور آپ کا اعتماد بھی بڑھے گا۔ اگر کوئی منفی خیال شک پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو صرف درست الفاظ کو دہرائیں۔

کوئی بھی فیصلہ کرنا چاہے وہ بڑا  ہو یا چھوٹا بعض اوقات مشکل ہوجاتا ہے سب ہی نے زندگی میں کبھی نہ کبھی اس کا تجربہ ضرور کیا ہے۔ اس کے کئی عوامل ہوسکتے ہیں، جیسے ناکامی کا خوف اور معلومات کی کمی سے لے کر حالات، جیسے کہ کچھ ذہنی عارضے  ڈپریشن، اور اے ڈی ایچ ڈی یہ سب ہی فیصلہ لینے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں، تاہم ان دس باتوں کو دھیان میں رکھ کر آپ ایک بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/624173/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/624173/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version