چہرے کی دلکشی بڑھانے کے لیے صرف یہ ایک جز استعمال کریں

چہرے کی دلکشی بڑھانے کے لیے صرف یہ ایک جز استعمال کریں
چہرہ شخصیت کا آئینہ ہے اسی لیے چہرے کی جلد کی صحت اور حفاظت کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ چہرے کی جلد کی جتنی صاف اور ہموار ہوگی اتنی ہی یہ خوبصورت اور چمکدار دکھائی دے گی۔
خواتین کی بڑی تعداد اس مقصد کے لیے کئی طرح کے کیمیکلز کا استعمال کرتی ہیں جو جلد کو ہموار بنانے کے ساتھ کچھ مضر اثرات بھی چھور جاتے ہیں اسی لیے اب خواتین چہرے کی چمک اور رونق بڑھانے کے لیے قدرتی اجزاء کا استعمال کرتی ہیں جو ہر طرح کے مضر اثرات سے پاک ہونے کے ساتھ بہترین نتائج دیتے ہیں انہی میں نیم بھی شامل ہے۔
نیم کی افادیت سے کون واقف نہیں، یہ ایک ایسا درخت ہے جس کا ہر حصہ اپنے اندر حیران کن افادیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ نیم کو صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے، تاہم جلد کی حفاظت میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ یہاں اس کے چند چونکہ دینے والے فائدے پیش کئے جارہیں ہیں۔
جلد کے ہر مسئلے کا واحد حل
چکنی جلد کے لئے اس کا استعمال جلد کو نارمل رکھتا ہے ۔ اور جلد پر دانوں سے پڑنے والے نشانات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چھائیوں کو ختم کر کے ایک جلد کو ٹون میں لے کر آتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے جلن ہو رہی ہو تو اس کو ختم کردیتا ہے۔
ایک مٹھی نیم کے پتے کے کر اسے ایک کپ پانی ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر چہرے پر بطور ٹونر استعمال کریں۔ یہ جلد پرموجود بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کو صاف کر کے جلد کو رونق دے گا۔
کھلے مسامات اور دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لئے
نیم کے پتوں کا پیسٹ بنالیں اور اس میں اک چمچ شہد اور چٹکی بھر ہلدی شامل کر کے چہرے پر لگائیں اور خود رزلٹ دیکھیں۔ خشک جلد کے لئے نیم اور بادام کا تیل ملا کر لگائیں اور 20منٹ بعد دھو لیں ۔ اس سے جلد میں قدرتی چمک پیدا ہوگی۔
بالوں کی بہتر افزائش
اس میں شامل اجزاء بالوں کی افزائش میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے تیل کی مالش کرنے سے سر میں خشکی اورسکری کاخاتمہ ہوتا ہے اور بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں، بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/699650/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/699650/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

