یہ عام 12 گھریلو مصنوعات جو انتہائی زہریلے مادے سے تیار کی جاتی ہیں

یہ عام 12 گھریلو مصنوعات جو انتہائی زہریلے مادے سے تیار کی جاتی ہیں
صحت مند رہنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد متوزان غذا ، بھرپور نیند ، ورزش اور تناؤ سے دور ی کے لیے کوششیں کرتی ہیں۔ تاہم ان سب کے باوجود بھی گھروں میں موجود کچھ ایسی اشیاء ہیں جو آپ کو بیمار کر سکتی ہیں۔
پولی اینڈ فلورینیٹڈ سبزٹینس جسے PFAS کہاجاتا ہے انتہائی زہریلے کیمیکل کا ایک گروپ ہے جو فلورو پولیمر کوٹنگز اور دیگر مصنوعات بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو ان اشیاء کو گرمی، تیل، داغ، چکنائی اور پانی سے محفوظ رکھتی ہے۔
پی ایف اے ایس کے نام سے جانے والے یہ زہریلے کیمیکلز مختلف مصنوعات کی صورت میں آپ کے گھر میں موجود ہیں اور آپ ہر روز انہیں استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ کمیکلز ماحول، جانوروں اور انسانوں کے لیے یکساں طور پر نقصان دہ ہے۔کیوں یہ کیمیکلز کبھی ختم نہیں ہوتے ان میں حیرت انگیز طور پر استقامت پائی جاتی ہے۔ اسی لیے انہیں اکثر ’’ہمیشہ رہنے والے کیمیکلز‘‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ان کیمیکلز کو کئی دہائیوں سے ایسی مصنوعات بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جو پانی کے خلاف مزاحمت نہیں رکھتی تاہم اس کیمیکل کے استعمال سے یہ اشیاء پانی سے محفوظ رہتی ہیں۔ جبکہ ان کا استعمال نان اسٹیک پین میں بھی کیا جاتا ہے۔
پی ایف اے ایس کیمیکلز کا عام اور گریلو اشیاء میں استعمال تشویش کا باعث ہے کیونکہ تحقیق کے مطابق یہ کینسر، تھائیرائیڈ ، جگر کے امراض، تولیدی مسائل، کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ، موٹاپا اور ہارمونل عوارض جیسے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔
یہاں پر روزمرہ گھروں میں استعمال ہونے والی صرف چند اشیاء کا ذکر کیا جارہا ہے جو پی ایف اے ایس کیمیکلز کے ساتھ تیار کی جاتی ہیں۔
سیل فونز اور گھریلو الیکٹرانکس آلات
برساتی جیکٹس اور چھتریوں میں پانی سے بچنے والا کپڑا
کانٹیکٹ لینس
پینٹ
فرنیچر، قالین اور قالین پیڈ
ڈینٹل فلاس
ٹوائلٹ پیپر
نیل پالش، میک اپ اور شیمپو
صفائی ستھرائی کی مصنوعات
نان اسٹک کوک ویئر
فوڈ پیکیجنگ میں پی ایف اے ایس کا استعمال
پی ایف اے ایس کا سب سے زیادہ استعمال فوڈ پیکیجنگ میں کیا جاتا ہے جہاں اس کا استعمال پیکیجنگ کو گرمی، چکنائی اور پانی سے محفوظ رکھتا ہے اور اسی سے آپ کا سامنا سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
نان اسٹک پین میں پی ایف اے ایس کے استعمال کو میڈیا کے کہنے پر اس کی وسیع پیمانے پر جانچ پڑتال کی گئی۔ تاہم فوڈ پیکیجنگ میں پی ایف اے ایس کے استعمال پر اس کے نقصانات کو واضح نہیں کیا گیا حالانکہ پی ایف اے ایس مالیکیول دھاتی کک ویئر کی نسبت کھانے کی پیکیجنگ میں زیادہ غیر محفوظ طریقے سے جڑے ہوتے ہیں اور اس وجہ سے کھانے میں آسانی سے شامل ہو سکتے ہیں۔
جسٹن باؤچر جو کہ سوئس غیر منافع بخش تحقیقی تنظیم فوڈ پیکجنگ فورم کے ماحولیاتی انجینئر ہیں کا کہنا ہے کہ، ہم جانتے ہیں کہ یہ کیمیکلز کھانے میں منتقل ہو جاتے ہیں اور خاص طور پر ایسے کھانے جن میں چکنائی، نمکین یا تیزابیت ہو۔
دنیا بھر کی حکومتوں نے صنعتی اور گھریلو مصنوعات میں پی ایف اے ایس کیمیکل کو کم کرنے یا ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پراقدامات کیے ہیں، اور صرف امریکہ میں ہی، ریاستی حکام اس کیمیکل کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔
اسی طرح کیلیفورنیا میں بھی پی ایف اے ایس پر مشتمل کاسمیٹکس کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے، ٹیکسٹائل میں ان کے استعمال کو مرحلہ وار بند کیا گیا ہے اور ریاست میں داخل ہونے والی تمام مصنوعات اور اجزاء میں اس کیمیکل کی غیر موجود گی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پی ایف اے ایس سے کیسے بچیں؟
فاسٹ فوڈ کنٹینرز سے کھانا نکال کر صرف سیرامک یا شیشے میں کھانا دوبارہ گرم کرنے سے آپ اس کی نمائش کو کم کر سکتے ہیں۔
تاہم نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی میں حیاتیاتی علوم کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر اسکاٹ بیلچر کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکلز ایک میراث کے طور پر آپ کے ساتھ رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’’کیمیکلز کی یہ پوری کلاس شاید انسانوں کے تیار کردہ کیمیکلز کی سب سے زیادہ مستقل کلاس ہے جو اب تک بنائے گئے ہیں۔ایک بار جب آپ ان کا سامنا کر لیتے ہیں تو پھر وہ دور نہیں ہوتے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/715725/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/715725/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

