Advertisement

خشک جلد کے لیے لوشن خریدتے وقت ان باتوں ضرور مدنظر رکھیں

خشک جلد

خشک جلد کے لیے لوشن خریدتے وقت ان باتوں ضرور مدنظر رکھیں

موسم سرما اپنے عروج پر ہے اور ہر طرف یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اس موسم میں خشک ہوائیں چلتی ہیں اور نمی کم ہونے کی وجہ سے جلد خشک ہونے لگتی ہے اور اس طرح یہ بے رونق دکھائی دیتی ہے۔اگرچہ اس سے بچنے کا بہترین طریقہ موئسچرائزرکا استعمال ہے۔

لیکن اکثر افراد کی جلد ایسی ہوتی ہے جو مختلف کریم اور لوشن لگانے کے باوجود بھی خشک ہی رہتی ہے۔

ایسی صورت میں کوشش کریں کہ کوئی بھی مؤسچرائزر جو آپ جلد کے لیے خریدتے ہیں ان میں ان اجزاء کو ضرور چیک کریں کہ ان میں کونسے اجزاء موجود ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی آپ اپنے روزمرہ کے معمولات میں ان 4 اجزاء کو شامل کریں جو آپ کی جلد کو کسی بھی مؤسچرائزر سے زیادہ  نرم اور ملائم بنانے میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔ یہاں ان ہی بہترین اجزاء کے بارے بتایا جارہا ہے۔

آرگن آئل

Advertisement

مراکشی آرگن آئل جسے مائع گولڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ایک مقبول سکن کیئر جزو ہے جو پچھلے کئی برس سے خشک اور بے رونق جلد کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس تیل میں ایک چھوٹا مالیکیولر فارمولا ہوتا ہے، اس لیے یہ جلد میں بہت زیادہ آسانی سے جذب ہو جاتا ہے تاکہ اندر سے خشکی کا علاج کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ فیٹی ایسڈز اور وٹامن ای سے بھرپور ہونے کے باوجود یہ جلد میں جذب ہونے پر چکنائی کی تہہ نہیں بناتا۔

گلیسرین

جلد کی صحت و حفاظت میں اس اہم جز کی افادیت سے ہر ایک واقف ہے اورموسم سرما میں خشک اور کھردری جلد کے لیے گلیسرین کا استعمال کسی نعمت سے کم نہیں۔ گلیسرین کی قدرتی خصوصیات آپ کی جلد میں نمی پیدا کرتی ہیں تاکہ موسم سرما کے خشک مہینوں میں اسے صحت مند اور ہائیڈریٹ رکھا جا سکے۔ خشکی کو دورکرنے سے لے کر عمر رسیدگی کے اثرات سے کو کم کرنے تک گلیسرین ایک ایسا جز ہے جسے آپ کو اپنی خوبصورتی کے معمولات میں ضرور شامل کرنا چاہیے۔

ہیلورونک ایسڈ

یہ ایسڈ جلد کی دیکھ بھال کے بہترین اجزاء میں سے ایک ہے خاص طور پر موسم سرما کے دوران، چونکہ یہ جزو قدرتی طور پر جلد میں پایا جاتا ہے، اس لیے یہ جلد کی تمام اقسام کے لیے مفید تصورکیا جاتا ہے۔ یہ ایک قدرتی طورپر جلد میں نمی کو محفوظ کرنے والا جزہے جوآپ کی جلد کو انتہائی نرم اور ملائم رکھنے کے لیے جلد کی سطح پر پانی کو برقرار رکھتا ہے۔

ایلو ویرا

Advertisement

ایلوویرا جیل جلد کی دیکھ بھال کے سب سے عام اجزاء میں سے ایک ہے جو سارا سال استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن سردیوں میں خاص طور پر فائدہ مند ہے۔ وٹامن سی، ای اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ایلو ویرا جیل کا استعمال سرد موسم میں جلد کے تمام ہی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے استعمال کرنے سے جلد نرم اور ہموار رہتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/828953/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/828953/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version