سونے سے قبل بھوک لگنے پر ان غذاؤں کو کھانا صحت کے لیے مضر نہیں

سونے سے قبل بھوک لگنے پر ان غذاؤں کو کھانا صحت کے لیے مضر نہیں
کیا آپ بھی رات کا کھانا جلدی کھا لیتے ہیں اور اکثر رات میں بھوک لگتی ہے اور آپ سوچتے ہیں کہ اس وقت کیا کھایا جائے جو ہاضمہ کو متاثر نہ کرے تو یہاں پر چند ایسی ہلکی پھلکی غذائیں اور اسنیکس بتائے جارہیں ہیں جو آپ کی بھوک کو دور کر کے صحت مند بھی رکھیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رات دیر سے بھوک لگنے کی صورت میں ایسی غذا استعمال کی جائے جس میں شوگر، کیفین اور یہاں تک کہ کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بھی کم ہو۔ کیونکہ یہ ایک ایسا وقت ہوتا ہے جس میں نظام انہضام کافی سست ہوتاہے اور جو کھانا بھی آپ کھاتے ہیں وہ ہضم ہونے کے بجائے جسم میں جمع ہونے لگتا ہے اور جسم اس وقت مرمت کا کام انجام دیتا ہے نہ کہ کیلوریز کو بطور ایندھن استعمال کرنے کے۔
پروٹین پر مبنی غذائیں آپ کو پرسکون رکھنے کے ساتھ نیند سے وابستہ امینو ایسڈ کی مناسب مقدار فراہم کرتے ہیں، اور زیادہ کھانے کی خواہش کو بڑھانے کے بجائے بھوک کو مناسب طریقے سے روکتے ہیں۔ یہاں پر کچھ ایسی غذائیں بتائی جارہی ہیں جو آپ کی بھوک کو مٹانے کے ساتھ سونے میں مدد فراہم کریں گی۔
پنیر اور مکمل اناج کے کریکر
کیلشیم، میگنیشیم اور پروٹین سمیت متعدد غذائی اجزاء سے بھرپور یہ کریکر جنہیں آپ ہلکے سے پنیر کے ساتھ کھا سکتے ہیں اس طرح آپ کی بھوک جلد دور ہوجائے گی اور نیند بھی بہتر آئے گی۔
پھل کے ساتھ سادہ دہی
اگرچہ پھلوں میں قدرتی طور پر شکرموجود ہوتی ہے تاہم یہ کاربوہائیڈریٹس کی کثیر مقدار بھی پیش کرتے ہیں اس لیے انہیں رات میں کھانا مناسب نہیں ہے، اس لیے اس کے بجائے، ایسے پھل جن میں چینی کم پائی جاتی ہے جیسے بیریاں سادہ دہی میں ڈال استعمال کی جاسکتی ہیں۔
مٹھی بھر گری دار میوے اور بیج
گری دار میوے اور بیج خاص طور پر رات کے لیے بہترین غذائیں ہیں کیونکہ یہ صحت بخش چکنائی اور پروٹین سمیت صحت بخش غذائی اجزاء کی ایک رینج پیش کرتے ہیں۔
پاپ کارن
ایک ہول اناج کاربوہائیڈریٹ جس میں پروٹین اور غذائی ریشہ موجود ہو اس کا فی کپ 100 سے کم کیلوریز فراہم کرتا ہے رات کے لیے بہترین انتخاب ہے چپس کے بجائے رات میں پاپ کارن سے بھوک کو دور کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/915906/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/11/915906/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

