55 برس سے قبل بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کا بڑھنا مستقبل میں امراض قلب کا خطرہ بڑھا دیتا ہے

55 برس سے قبل بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کا بڑھنا مستقبل میں امراض قلب کا خطرہ بڑھا دیتا ہے
نوعمری میں بلڈ پریشر اور کولیسڑول کی سطح کا بڑھنا یہاں تک کے اس کا علاج بھی کیا جائے، مستقبل میں امراض قلب کا خطرہ بڑھا سکتا ہے یہ بات حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق 55 برس کی عمر سے پہلے ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کا بعد کی زندگی میں امراض قلب کے خطرے پر دیرپا اثر پڑتا ہے، چاہے بعد میں بلڈپریشر اور کولیسٹرل کی سطح کو کم ہی کیوں نہ کر لیا جائے خطرہ موجود رہتا ہے۔
اس تحقیق میں لو ڈینسٹی لائیپو پروٹین جسے ایل ڈی ایل یا برے کولیسٹرول کے نام سے جانا جاتا ہے اور سسٹولک بلڈ پریشر کے درمیان 55 سال یا اس سے کم عمر، 55 سے 60، 61 سے 65 اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں کورونری دل کی بیماری کے بڑھتے ہوئے امکانات کے درمیان ایک مستقل تعلق کو نوٹ کیا ہے۔
نوعمری سے درمیانی زندگی میں بلند ایل ڈی ایل اور بلڈ پریشر کا بڑھنا بعد کی زندگی میں دل کی بیماری کے خطرے کو بڑھا دیا۔
اس تحقیق کے مرکزی مصنف، ڈاکٹر نیلسن وانگ، جو سڈنی کے جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اور رائل پرنس الفریڈ ہسپتال کے ریسرچ فیلو ہیں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ مطالعہ اس لیے کیا کیونکہ وہ بلند کولیسٹرول سے خون پر پڑنے والے اثرات میں دلچسپی رکھتے تھے اور جوانی میں کورونری بیماری کے خطرے کو جاننا چاہتے تھے۔
لہذا، انہوں نے جینیاتی طور پر کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کے کورونری دل کی بیماری کے خطرے پر اثرات کو دیکھنے کے لیے ایک تحقیق کی جس میں محققین نے یو کے بائیو بینک سے حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کے 136،648 شرکاء، سسٹولک بلڈ پریشر کے 135،431 شرکاء اور کورونری دل کی بیماری کے 24،052 کیسز شامل تھے۔ انہوں نے عمر کے لحاظ سے درجہ بند شدہ کورونری دل کی بیماری کے خطرے کے عوامل اور اثرات کی مدت کا جائزہ لیا۔
محققین کے مطابق کم عمر میں ہائی بلڈ پریشر اور بلند کولیسڑول کی سطح کا دورانیہ جتنا زیادہ ہوگا کورونری بیماری خطرہ اتنا ہی موجود رہے گا۔
لہٰذا، زندگی کے شروع میں ہی زندگی بھر کے خطرے کے عنصر پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جوانی کے دوران بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ بعد میں زندگی میں کورونری کے خطرے کو بڑھاتا ہے، یہاں تک کہ اگر خطرے کے عوامل کو بعد میں اچھی طرح سے کنٹرول کیا جاتا ہے تب بھی امراض قلب کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

