Advertisement

موسم سرما میں جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے آزمائیں یہ آسان سا حل

موسم سرما میں جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے آزمائیں یہ آسان سا حل

موسم سرما میں جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے آزمائیں یہ آسان سا حل

سرد موسم میں جہاں ونٹر بلیوز سے آپ اداسی کا سامنا کرتے ہیں وہی کچھ لوگ جوڑوں کے درد میں اضافے کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اگر آپ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں تو یہ موسم اس میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے ۔ لوگوں کی اکثریت اس کے علاج کی غرض سے مختلف دواؤں کا استعمال کرتی ہیں جبکہ کچھ اس کے لئے گھریلو علاج کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک سود مند اور مؤثر علاج جو ہر گھر میں موجود ہے وہ ہے تیز پات۔ یہ حیرت انگیز پتے مختلف پکوانوں میں ذائقہ دینے کے علاوہ اپنے اندر صحت سے جڑے مسائل جیسے جو ڑوں اورسردرد سے نجات کے لئے ان گنت فوائد رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پتے قوت مدافعت بڑھانے،تناؤکو کم کرنے اور اعصاب کو پر سکون رکھنے میں بے مفید ہیں۔ جانتے ہیں کہ جوڑوں کے درد سے نجات کے لئے اسے کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔

جوڑوں کے درد سے نجات کے لئے

اس مقصدکے لئے تیز پات کو زیتون کے تیل میں شامل کر کے تیل تیار کیا جاتا ہے جو جوڑوں کے درد سے آرام دیتا ہے،اسے تیار کرنے کے جو اجزاء چاہئے وہ یہ ہیں۔

اجزاء:

Advertisement

تیزپات تیس گرام

ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل ایک کپ

ترکیب:

ان پتوں گرائینڈر میں اچھی طرح پیس لیں ۔ اب ان پسے ہوئے پتوں کو زیتون کے تیل میں شامل کر کے کسی بوتل میں ڈال کر اسے دو ہفتے کے لئے کسی اندھیری اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں ۔ بوتل کو دن میں ایک بار ضرور ہلائیں تا کہ اجزاء اچھی طرح مکس ہو سکیں ۔ اب اسے مزید دو ہفتے کے لئے خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں ۔ دو ہفتوں کے بعد اسے کسی کپڑے سے چھان کر اس تیل کو بوتل میں محفوظ کر لیں اور درد کی جگہ پرلگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں ۔ یہ تیل جوڑوں کے درد کے لئے بہترین ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version