دنیا کے پہلے مائیکرو ویو بیگ سے چلتے پھرتے کھانا گرم کریں

دنیا کے پہلے مائیکرو ویو بیگ سے چلتے پھرتے کھانا گرم کریں
سرد موسم میں گرم کھانا کسی نعمت سے کم نہیں، اور اگر آپ گھر سے باہر کسی ایسی جگہ پر سیر کے لیے نکلے ہوں جہاں ہر سو برف ہو اور ساتھ میں آپ اپنی من پسند ڈش یا گرما گرم کافی سے لطف اندوز ہورہے ہوں تو یہ اس منظر کو مزید حسین بنا دیتا ہے۔
ول ٹیکس ’’ول کک‘‘ مائیکرو ویو بیگ ایک اسٹائلش لیپ ٹاپ بیگ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ یہ مائیکرو ویو بیگ اصل میں کنڈکٹیو فیبرک سے تیار کیا گیا ہے جو کسی بھی کھانے کو اندر سے 250 ڈگری سیلسیس تک گرم کر سکتا ہے۔
اس بیگ کو خاص طور پر سرد موسم میں کھانا گرم کرنے کے تیار کیا گیا ہے تاکہ گھر سے باہر کسی بھی کھانے کو گرم کر کے کھایاجاسکے۔
اس بیگ کو جاپانی کمپنی کونسیس کو لمیٹڈ نے ایک اختراعی کپڑے سے بنایا ہے ول ٹیکس ول کک نامی یہ مائیکرو ویو جسامت اور شکل میں ایک لیپ ٹاب بیگ سے مشابہت رکھتا ہے لیکن اس کے اندر جو کچھ بھی رکھاجاتا ہے اسے یہ محض پانچ منٹ میں 80 ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت پر گرم کر سکتا ہے۔
یہ مائیکرو ویو نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ اس کا وزن صرف 160 گرام ہے، جب کہ اس کی ریچارج ایبل بیٹری پیک جو اسے چارج کرتاہے اس کا وزن 120 گرام ہے جو کہ بیگ کے 160 گرام کے علاوہ ہے۔
ول کک مائیکرو ویو بیگ کے پیچھے اصل اختراع اسٹریچ ایبل فیبرک ہے جو صرف بیٹری پیک سے پاور کھینچ کر حرارت پیدا کرتی ہے۔ اگرچہ اسے تیار کرنے والی کمپنی نے اس اسمارٹ فیبرک کے حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی، تاہم یہ اسٹریچ ایبل اسمارٹ فیبرک برقی تاروں اور بنے ہوئے کنڈکٹیو ریشوں کا مجموعہ ہے۔ یہ عام کپڑے کی طرح لچک دار اور ہلکا ہے، پھر بھی یہ فوری اور یکساں حرارت فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News