Advertisement

مریخ کی سطح پر قدیم آتش فشاں دریافت

مریخ کی سطح پر قدیم آتش فشاں دریافت

مریخ کی سطح پر قدیم آتش فشاں دریافت

ایک نئی تحقیق میں ناسا کی ہموار سطح پر ایک بہت بڑا آتش فشاں دریافت ہوا ہے جو اب تک سائنسدانوں کی نگاہوں سے اوجھل تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے اندر برف کے ذخائر موجود ہوسکتے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ مریخ پر اس سے قبل بھی آتش فشاں پہاڑ یا کم ازکم اس سرگرمی کے آثار ضرور دریافت ہوئے ہیں۔ چاند اور دیگر سیاروں پر ہر سال کانفرنس منعقد ہوتی ہے اور اب اس کی 55 ویں کانفرنس میں ماہرین نے بتایا ہے کہ نئے آتش فشاں کی بلندی 9000 میٹر اور 450 کلومیٹر وسیع ہے۔

اسےنوکٹس وولکینو کا نام دیا گیا ہے لیکن بعد میں اس کا ڈھنگ کا نام رکھا جائے گا جسے ماہرینِ فلکیات تجویز کریں گے۔ ماہرین نے اس عظیم آثار کو اتفاقیہ طور پر اس وقت دریافت کیا جب وہ میرینر نہم، مارس اوڈیسی، اور مارس ایکسپریس نامی خلائی جہازوں کا ڈیٹا دیکھ رہے تھے۔

Advertisement

ماہرین اس کی ارضیات پر غور کررہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس پر موسموں کے آثار بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ شاید اس پر گلیشیئر اور برفانی عہد کے کچھ آثار بھی موجود ہیں۔ دیگر ماہرین کا اصرار ہے کہ اس کے نیچے برف کے ذخائر موجود ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version