Advertisement

مجرم نے جیل سے فرار ہونے کے لیے انوکھا روپ دھار لیا

مجرم نے جیل سے فرار ہونے کے لیے انوکھا روپ دھار لیا

مجرم نے جیل سے فرار ہونے کے لیے انوکھا روپ دھار لیا

یہ حیران کن خبر وینزویلا سے آئی ہے جہاں ایک خطرناک مجرم نے اپنے آپ کو ایک عورت کے روپ میں ڈھال کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور ملاقات کے اوقات کے اختتام پر باہر نکل گیا۔

واضح رہے کہ 25 سالہ مینوئل لورینزو ایویلا الوارڈو جو قتل اور بڑھتے ہوئے ڈکیتی کی واراتوں میں ملوث ہونے کہ وجہ ٹوکیویٹو میں ایل لیبرٹادور جیل میں قید کے ایام گزار رہا تھا تاہم 13 مارچ کو ملاقات کے اوقات کے اختتام ہونے پر فرار ہوگیا۔

مقامی اخبار کے مطابق یہ واقعہ دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا۔ جلد کا رنگ سیاہ ہونے کے باوجود، الوارڈو نے ایک سنہرے بالوں والی عورت کا روپ دھارا جس کے لیے اس نے سنہری بالوں کی وگ کا استعمال کیا اور خواتین کا لباس پہن کر جیل کے کئی محافظوں کو دھوکہ دینے میں کامیاب رہا۔

جیل کے سیکیورٹی کیمرہ فوٹیج میں قیدی کو ایک عورت کا روپ دھارے ہوئے اور خواتین کے ایک گروپ سے ملنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس قیدی کے جیل سے فرار نے ڈیوٹی پر معمور محافظوں کی غیر حاضر دماغی کے بارے میں کئی خدشات کو جنم دیا ہے، جس کے نتیجے میں فرار ہونے میں مدد کرنے والے چار محافظوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ایویلاکو حال ہی میں ریاست کی ایک اور اصلاحی سہولت والی ٹوکیویٹو م جیل منتقل کیا گیا تھا۔ مجرم قیدی نے فرار کا یہ منصوبہ اپنی گرل فرینڈ کی مدد سے بنایا، جو کہ پولیس کو اب ایک سہولت کار کے طور مطلوب ہے۔ پولیس کی تلاش کے باوجود مفرور بدستور فرار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version