Advertisement

گھانا کے ایک شخص نے ایک انوکھا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

گھانا کے ایک شخص نے ایک انوکھا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

گھانا کے ایک شخص نے ایک انوکھا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو منفرد خصوصیات رکھتے ہیں یا ایسا کوئی کارنامہ انجام دینا چاہتے ہیں جو ان کی پہچان بن جائے، انہی میں گھانا سے تعلق رکھنے والا ابوبکر شامل ہے جنہوں ایک گھنٹے میں 1123 درختوں کو گلے لگا ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کیا۔

الاباما میں جنگلات کی تعلیم حاصل کرنے والے گھانا کے ابوبکر نے ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ درختوں کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، یہ عالمی اعزاز انہوں نے ٹسکیجی نیشنل فاریسٹ میں 1123 درختوں کو گلے لگاکر حاصل کیا۔

واضح رہے کہ 29 سالہ ابوبکر طاہرو، ٹیپا، گھانا میں ایک کاشتکار کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی  پرورش کے دوران وہ فطرت کے تحفظ میں دلچسپی لینے لگے اپنے اسی شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اب وہ آبرن یونیورسٹی میں جنگلات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔

اس عالمی اعزاز بنانے کے لیے ضروری تھا کہ طاہرو درختوں کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر اپنے دونوں بازو ہر درخت کے گردلپیٹ کر اسے گلے لگائے اور کسی درخت کو ایک سے زیادہ بار گلے نہیں لگانا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ انہیں ہر درخت کو گلے لگا کر دوسرے درخت کو گلے لگانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھنا تھا جبکہ یہ اعزاز انہوںے ماہ رمضان میں روزے کی حالت میں انجام دیا۔

طاہرو نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اس عمل کے دوران بنا پانی پیئے بھاگ کر ایک درخت سے دوسرے درخت تک جانا ایک اہم چیلنج تھا، تاہم، روزے کی وجہ سے پانی نہ پینا یہ ایک طرح سے مددگار بھی ثابت ہوا، کیونکہ پانی کے وقفے کے لیے اگر توقف  کیا جاتا اس میں بھی وقت صرف ہوتا اس لیے انہوں نے یہ عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا سب زیادہ درختوں کو گلے لگا کر عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

Advertisement

طاہرو نے اوسطاً 19 درخت فی منٹ گلے لگا کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔ جبکہ یہ عالمی اعزاز درختوں کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔ ابوبکر طاہرو نے ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ایک گھنٹے میں کل 1123 درختوں کو گلے لگایاا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
خون کا سادہ سا ٹیسٹ جو فالج کی پیش گوئی کرسکتا ہے
پچاس ہزار سال پرانے برف نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے خطرے سے خبردار کردیا
کراچی شہر سے ختم ہوتے نیم اور پیپل کے درخت
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
Next Article
Exit mobile version