طرز زندگی میں یہ معمولی سی تبدیلی آپ کی زندگی میں کئی برس کا اضافہ کر سکتی ہے

طرز زندگی میں یہ معمولی سی تبدیلی آپ کی زندگی میں کئی برس کا اضافہ کر سکتی ہے

طرز زندگی میں یہ معمولی سی تبدیلی آپ کی زندگی میں کئی برس کا اضافہ کر سکتی ہے

سیڑھیاں چرھنے کی افادیت سے کون واقف نہیں تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ سادہ سا عمل نہ صرف آپ کے دل کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ آپ کی زندگی میں بھی کئی برس کا اضافہ بھی کرتا ہے۔

صحت کے ساتھ لمبی زندگی جینے کے لیے طرز زندگی میں معمولی سی تبدیلی آپ کو حیران کن نتائج فراہم کرتی ہے ایسا ہی ایک عمل سیڑھیاں چڑھنا ہے اور نئی تحقیق میں اس کی افادیت نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا ہے۔ کیونکہ یہ عمل دل کی صحت کو بڑھا کر جلد موت کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

این ایچ ایس میڈیک، ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی کے ڈاکٹر سوفی پیڈاک جو اس تحقیق کے مرکزی مصنف ہیں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاس سیڑھیاں چڑھنے یا لفٹ لینے کا انتخاب ہے، تو آپ سیڑھیوں کا انتخاب کریں کیونکہ یہ آپ کے دل کے لیے فائدہ مند ہے۔

اس تحقیق میں 35 سے 84 سال کی عمر کے تقریباً 5 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ گیا جس کے مطابق کے سیڑھیاں چلنے والوں میں امراض قلب سے مرنے کا خطرہ 39 فیصد کم تھا۔ اسی طرح کسی بھی وجہ سے کم عمری میں مرنے کا امکان 24 فیصد اور ان میں فالج اور دل کے دورے بھی کم تھے۔

Advertisement

سائنس دانوں کا کہنا ہے سیڑھیاں چڑھنے میں صرف ہونے والے اضافی منٹ اور محنت صحت کو فروغ دیتی ہے۔ یہاں تک کہ کوئی بھی جسمانی سرگرمی مختصراً ہی کیوں نہ انجام دی جائے صحت پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتی ہے تاہم سیڑھیاں چڑھنے کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے روزانہ اس کی مختصر سی مشق معمولات زندگی میں ضرور شامل کی جانی چاہئے۔ سیڑھیاں چڑھنا ورزش کی ہی ایک شکل ہے جسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانہ میں رہنے والے افراد کو ہر ہفتے ڈھائی گھنٹے ورزش کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہر تین میں سے ایک بھی اس ہدف کو حاصل نہیں کرپاتا، ان میں سے دو تہائی کا وزن زیادہ ہے اور ایک اندازے کے مطابق 7.6 ملین لوگ امراض قلب میں مبتلا ہیں۔ ان ایچ ایس کا کہنا ہے کہ تیز چہل قدمی، لان میں گھاس کی کٹائی اور رقص کو اعتدال پسند جسمانی سرگرمی کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر پیڈاک نے یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانفرنس میں اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیڑھیاں چڑھنا ہی کام کرنے کا ایک عملی، قابل رسائی اور تاہم اکثر نظر انداز کیا جانے والا طریقہ ہے۔

ورزش دل اور پھیپھڑوں کو مضبوط اور بہتر بنا کر پٹھوں اور اعضاء تک آکسیجن پہنچاتی ہے، تاہم لوگوں کی بڑی تعداد روزمرہ زندگی میں ورزش کی طرح اتنی محنت نہیں کرتی۔

ڈاکٹر پیڈاک کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ایسے تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جو اپنی روزمرہ کے معمولات زندگی میں سیڑھیاں چڑھنے کو شامل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
Advertisement