جسمانی درجہ حرارت کے بارے میں چند دلچسپ حقائق جنہیں آپ نہیں جانتے

جسمانی درجہ حرارت کے بارے میں چند دلچسپ حقائق جنہیں آپ نہیں جانتے
جسم اپنا ایک مخصوص درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے جبکہ عموماً اس میں اضافہ کسی بیماری کی جانب اشارہ کرتا ہے تاہم کچھ اور بھی وجوہات ہیں جن سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔
جان ہاپکنز میڈیسن کے مطابق، جسمانی درجہ حرارت ان چار اہم علامات میں سے ایک ہے جو ڈاکٹر کسی بیماری کی صورت میں دیکھتے ہیں کیونکہ انفیکشن بخار کا سبب بن سکتا ہے تاہم اس کے علاوہ جسم کا درجہ حرارت آپ کی عمر، جنس، اور یہاں تک کہ جب آپ جھوٹ بولتے ہیں بڑھ جاتا ہے۔ یہاں پر ان ہی وجوہات کے بارے میں بیان کیا جارہا ہے جو درجہ حرارت کے بڑھنے کا سبب بنتی ہے۔
عام جسمانی درجہ حرارت
یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق، انسانی جسم کا نارمل درجہ حرارت عام طور پر 98.6 ڈگری فارن ہائیٹ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن عام جسمانی درجہ حرارت 97 ڈگری F سے 99 ڈگری F تک ہو سکتا ہے، یہ بھی نارمل ہی کہلاتا ہے۔
یہ بات بھی درست ہے کہ جسم ہمیشہ اپنے درجہ حرارت کو ماحولیاتی حالات کے مطابق ڈھال لیتا ہے جیسے ورزش کی صورت میں جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اسی طرح صبح اور شام میں بھی جسم کا درجہ حرارت مختلف ہوتا ہے۔ اسی طرح چھوٹے بچوں کے جسم کا درجہ حرارت بڑے بچوں اور بالغوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔
بخار کی صورت میں جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ عارضی ہوتاہے جو جسم میں کسی بیماری کی نشاندہی کرتا ہے تاہم یہی بخار آپ کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اکثر لوگ بخار کی صورت میں پریشان ہوتے ہیں مختلف ادویات استعمال کرنے لگتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات اس کا علاج نہیں کرنا زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔ لیکن کسی شدید انفیکشن کی صورت میں علاج کرنا ضروری ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے جسم کا اوسط درجہ حرارت قدرے کم ہو نے لگتا ہے ہے۔
اسی طرح مرد حضرات اور خواتین کا جسمانی درجہ حرارت مختلف ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق خواتین کے جسم کا درجہ حرارت مرد حضرات کی نسبت 0.4 ڈگری زیادہ ہوتا ہے، تاہم خواتین کے ہاتھ مرد حضرات کے مقابلے میں اوسطاً 2.8 ڈگری فارن ہائیٹ زیادہ ٹھنڈے ہوتے ہیں۔
آپ اس بات پر یقین کریں یا نہ کریں جھوٹ بولنا بھی آپ کے درجہ حرارت کو تبدیل کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ جھوٹ بولتے وقت ناک کا درجہ حرارت کم جبکہ پیشانی کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔
آپ نے اکثر نوٹ کیا ہوگا کہ مرغن یا تیز مصالحوں والی غذائیں کھانے کے بعد آپ کو گرمی لگتی ہے یہ غذائی جسم کا درجہ حرارت بڑھا دیتی ہیں جو کہ عارضی ہوتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News