بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو کچھ منفرد خصوصیات کے ساتھ جنم لیتے ہیں یا ان میں ایسی صلاحیتیں ہوتی ہیں جن سے وہ لوگوں کو حیران کر سکتے ہیں ایسی ہی ایک منفرد خصوصیت بھارت سے تعلق رکھنے والے شخص کی ہے۔
بھارت سے تعلق والے 44 سالہ ونود کمار چودھری نے صرف ایک کی بورڈ اور اپنی ناک کا استعمال کرتے ہوئے 25.66 سیکنڈ میں حروف تہجی ٹائپ کرکے اپنا ہی گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
واضح رہے کہ ونود کمار چودھری نے سب سے پہلے یہ ریکارڈ 2023 میں قائم کیا جس میں انہوں نے پہلی بار ناک سے حروف تہجی ٹائپ کیے تھے گزشتہ برس انہوں نے 27.8 سیکنڈ میں حرف تہجی ٹائپ کر کے عالمی اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ انہوں نے گزشتہ برس کے آخر میں یہی عمل 26.73 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔
تاہم رواں برس چودھری نے یہی کارنامہ 25.66 سیکنڈ میں انجام دیتے ہوئے اب دوسری بار اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ریکارڈ کے اصولوں کے مطابق چودھری کو رومن حروف تہجی کے تمام 26 حروف کو معیاری QWERTY کی بورڈ پر ٹائپ کرنے تھے جس میں ہر حرف کے درمیان جگہ ہوتی تھی۔
چودھری کے پاس 5.36 سیکنڈ کے تیز ترین وقت کے ساتھ حروف تہجی کو پیچھے کی طرف (سنگل ہینڈ) ٹائپ کرنے کے علاوہ کم ترین وقت 6.78 سیکنڈ میں پیٹھ کے پیچھے ہاتھ سے حروف تہجی ٹائپ کرنے کا ریکارڈ بھی ہے۔
انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا پیشہ ٹائپنگ رہا ہے، اسی لیے میں نے اس میں ریکارڈ بنانے کا سوچا، جس سے میرا شوق اور میری روزی روٹی دونوں ہی وابستہ ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News